کشمیر میں اکثر خبریں پڑھنے اور دیکھنے میں آتی ہیں کہ ہنگامہ کے دوران فورسز اہلکاروں پر پتھربازی کی جاتی ہے۔ لیکن سی آر پی ایف کے ایک جوان نے یہاں سب کچھ بھلا کر پہلے انسانیت کا مذہب نبھایا۔
بچے کو جنم دینے کے لئے اسپتال پہنچی ایک حاملہ خاتون کی حالت اچانک بگڑ گئی۔ خاتون کی حالت کو دیکھ کر ڈاکٹروں نے فوری طور پر خون کی ضرورت بتائی۔ خاتون کے گھر والے خون کا انتظام کرنے میں مصروف ہو گئے۔ لیکن خاتون کی جان بچانے کے لئے ڈاکٹروں کو جلد از جلد خون کی ضرورت تھی۔
خاتون کے بلڈ گروپ سے میچ کرتے ہوئے بلڈ گروپ والا سی آر پی ایف جوان گوہل شیلیس اسپتال پہنچ گیا
اسی دوران کسی طرح سے یہ بات علاقہ میں موجود سی آر پی ایف تک پہنچ گئی۔ خاتون کے بلڈ گروپ سے میچ کرتے ہوئے بلڈ گروپ والا سی آر پی ایف جوان گوہل شیلیس اسپتال پہنچ گیا۔ اس نے فورا ہی خون کا عطیہ کیا۔ خون خاتون کو چڑھایا گیا۔ خاتون کی حالت معمول پر آتے ہی اس نے ایک بچے کو جنم دیا۔