بدھ, فروری ۱۸, ۲۰۲۶
15.1 C
Srinagar

راجیہ سبھا کی 37 سیٹوں کے لیے 16 مارچ کو انتخابات ہوں گے

نئی دہلی: راجیہ سبھا کی 37 نشستوں کے لیے انتخابات 16 مارچ کو ہوں گے۔الیکشن کمیشن کی طرف سے بدھ کے روز جاری انتخابی شیڈیول کے مطابق 10 ریاستوں سے راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہونے والے 37 ممبران کی میعاد اپریل میں ختم ہو جائے گی۔ ان 37 سیٹوں کے لیے دو سالہ انتخابات 16 مارچ کو ہوں گے۔

ان انتخابات کا نوٹیفکیشن 26 فروری کو جاری کیا جائے گا۔ کاغذات نامزدگی 5 مارچ تک داخل کیے جاسکتے ہیں۔ 6 مارچ کو ان کی جانچ کی جائے گی۔ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 9 مارچ رکھی گئی ہے۔ ان نشستوں کے لیے ووٹنگ 16 مارچ کو ہوگی، اور اسی دن ووٹوں کی گنتی ہوگی۔
انتخابی عمل 20 مارچ تک مکمل ہو جائے گا۔

کمیشن نے کہا ہے کہ بیلٹ پیپر پر پسند کے امیدوار کو نشان زد کرنے کے لیے صرف پہلے سے طے شدہ تصریحات والے وائلٹ اسکیچ پین کا استعمال ہوگا، جو ریٹرننگ آفیسر کے ذریعہ فراہم کیے جائیں استعمال کیے جائیں گے، اور کسی دوسرے قلم کی اجازت نہیں ہوگی۔ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے اس عمل کی سخت نگرانی کے لیے مبصرین کا تقرر کیا جائے گا۔
راجیہ سبھا سے سبکدوش ہونے والے اراکین میں مہاراشٹر، اڈیشہ، تمل ناڈو، مغربی بنگال، آسام، بہار، چھتیس گڑھ، ہریانہ، ہماچل پردیش اور تلنگانہ کے نمائندے شامل ہیں۔ ان میں ڈاکٹر بھگوت کشن راؤ کراڈ، شرد چندر گووند راؤ پوار، ممتا موہنتا، ساکیت گوکھلے، رامیشور تیلی، امریندر دھاری سنگھ، تیج پال سنگھ تلسی، کرن چودھری، اندو بالا گوسوامی، اور ڈاکٹر ابھیشیک منو سنگھوی شامل ہيں۔

یو این آئی

 

Popular Categories

spot_imgspot_img