سری نگر: فوج کی شمالی کمان کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل پراتیک شرما نے لیہہ میں واقع ایئر موومنٹ کنٹرول اور لاجسٹکس ہب کا دورہ کیا۔دورے کے دوران انہوں نے ان جدید لاجسٹک سہولیات کا جائزہ لیا جو مشرقی لداخ کے دور دراز اور بلند پہاڑی سرحدی علاقوں میں تعینات جوانوں کو معاونت فراہم کرتی ہیں۔یہ جانکاری فوج کی شمالی کمان کے ‘ایکس’ ہینڈل پر ایک پوسٹ کے ذریعے فراہم کی گئی۔
پوسٹ میں کہا گیا: ‘فوج کی شمالی کمان کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل پراتیک شرما نے لیہہ میں واقع ایئر موومنٹ کنٹرول اور لاجسٹکس ہب کا دورہ کیا’۔پوسٹ کے مطابق: ‘ انہوں نے ان جدید لاجسٹک سہولیات کا جائزہ لیا جو مشرقی لداخ کے دور دراز اور بلند پہاڑی سرحدی علاقوں میں تعینات جوانوں کو معاونت فراہم کرتی ہیں’۔
پوسٹ میں مزید کہا گیا کہ فوجی کمانڈر نے جدید جنگی تقاضوں سے ہم آہنگ معاصر میٹرل ہنڈلنگ تکنیک اپنانے پر جوانوں کی ستائش کی اور انہیں پیشہ ورانہ لگن اور جذبے کے ساتھ خدمات جاری رکھنے کی تلقین کی تاکہ آپریشنل کارکردگی میں مزید بہتری لائی جا سکے۔





