منگل, جولائی ۱, ۲۰۲۵
20.6 C
Srinagar

مدھیہ پردیش میں آخری مرحلہ کے انتخابات کے لئے نوٹفکیشن جاری

بھوپال، 22 اپریل  :  مدھیہ پردیش کے چوتھے مرحلہ اور پورے ملک کے آخری اور ساتویں مرحلہ کے انتخابات کے لئے آج نوٹفکیشن جاری ہونے کے ساتھ ہی ریاست کے آٹھ پارلیمانی حلقوں میں پرچہ نامزدگی داخل کرنے کا کام شروع ہوگیا۔
ریاست میں آخری مرحلہ میں آٹھ پارلیمانی حلقوں دیواس، اجین، اندور، دھار، مندسور، رتلام، کھرگون اور کھنڈوا میں پولنگ ہوگی۔ آج سے پرچہ نامزدگی جمع کئے جاسکیں گے۔ یہ سلسلہ 29اپریل تک چلے گا۔ 30اپریل کو نامزدگیوں کی جانچ ہوگی۔ 2مئی کو نام واپس لئے جاسکیں گے اور پولنگ 19مئی کو ہوگی۔
مدھیہ پردیش میں مجموعی طورپر چار مرحلوں میں پولنگ ہونی ہے۔ پہلے مرحلہ میں 6لوک سبھا حلقوں سیدھی، شہڈول، جبلپور، بالا گھاٹ، منڈلا اور چھندواڑہ میں 29اپریل کو پولنگ ہوگی۔ پانچویں مرحلہ میں سات لوک سبھا حلقوں ٹیکم گڑھ، دموہ، ستنا، ریوا، کھجوراہو، ہوشنگ آباد اور بیتول میں چھ مئی کو ووٹ ڈالے جانے ہیں۔ چھٹے مرحلہ میں آٹھ پارلیمانی حلقوں مرینا، بھنڈ، گوالیار، گنا، ساگر،ودیشہ، بھوپال اور راج گڑھ میں 12مئی کو پولنگ ہوگی۔ ساتویں اور آخری مرحلہ میں آٹھ لوک سبھا حلقوں دیواس، اجین، اندور، دھار، مندسور، رتلام، کھرگون اور کھنڈوا میں 19مئی کو پولنگ ہوگی۔ ووٹوں کی گنتی 23مئی کو ہوگی۔
یو این آئی۔

 

Popular Categories

spot_imgspot_img