پیر, جنوری ۲۰, ۲۰۲۵
9.1 C
Srinagar

بھوپال میں تعلیم حاصل کرکے یہیں کمائی ہو: دگوجے

بھوپال، 22 اپریل :  مدھیہ پردیش کی بھوپال پارلیمانی سیٹ سے کانگریس کے امیدوار اور سابق وزیراعلی دگوجے سنگھ نے آج کہا کہ کانگریس کا ویزن نوجوانوں کے بھوپال میں پڑھائی کے بعد یہیں کمائی کرنے کا ہے۔
مسٹر سنگھ نے آج صبح اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ پڑھنے کے لئے بچہ گاوں سے بھوپال آئے اور پڑھ کر ملازمت کرنے پونا، بنگلور یا گڑگاوں جائے ۔ ترقی کا یہ ماڈل بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت کا دھوکہ ہے ۔ کانگریس کا ویزن ہے بھوپال میں تعلیم اور یہیں کمائی ہو۔
انہوں نے کہاکہ اب بچے انجینئرنگ کرکے نہ دوسرے شہر جائیں گے، نہ ملازمت کی کمی کے سبب ’پکوڑے‘ تلیں گے۔ پونا، بنگلور کے جیسی ترقی لاکر کانگریس بھوپال کو گلوبل سٹی بنائے گی۔ ہماری کوشش ہوگی بھوپال میں اچھی تعلیم اور بہتر ملازمت۔ بھوپال کیوں آئی ٹی بب نہیں بن سکتا، کسی نے سوچا نہیں، ہم نے سوچا، اب بنائیں گے۔
بھوپال پارلیمانی سیٹ پر مسٹر مسٹر سنگھ کا مقابلہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی پرگیا سنگھ ٹھاکر سے ہے۔ یہاں 12مئی کو پولنگ ہونی ہے۔
یو این آئی ۔

 

Popular Categories

spot_imgspot_img