منگل, جنوری ۲۱, ۲۰۲۵
9.9 C
Srinagar

جنوبی کشمیر میں کرنسی نوٹ لیجارہی ٹرک آگ سے خاکستر

سرینگر/انتخابات سے محض ایک روز قبل جنوبی کشمیر میں سرینگر۔جموں شاہراہ پر سوموار کو ایک ٹرک میں اچانک آگ لگنے کے نتیجے میں مذکورہ مال بردار گاڑی خاکستر ہوگئی۔

اطلاعات کے مطابق مذکورہ ٹرک میں کرنسی نوٹوں کی  بھاری تعداد  بھی موجود تھی اور اس میں قاضی گنڈ کے پانزتھ علاقے میں آگ نمودار ہوئی۔

عینی شاہدین کے مطابق ٹرک کے ڈرائیور اور کنڈکٹر کی جانیں تو بچ گئیں لیکن گاڑی پوری طرح تباہ ہوکر رہ گئی اور اس میں موجود کرنسی نوٹ بھی جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئے۔

حکام نے کہا کہ پولیس نے جائے واردات پر پہنچتے ہی معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔پولیس اس بات کی تحقیقات کررہی ہے کہ آخر اتنی تعداد میں کرنسی نوٹ کہاں سے کہاں لے جائے جارہے تھے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img