جموں،جموں کشمیر کے ضلع راجوری کے سوت گاؤں میں جمعہ کے روز ایک 34 سالہ شخص کو اپنے ہی گھر کی چھت سے لٹکا ہوا پایا گیا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق راجوری کے سوت گاؤں میں جمعہ کی صبح ایک 34 سالہ شخص کو اپنے ہی کچے مکان میں چھت سے لٹکا ہوا پایا گیا۔
مہلوک کی شناخت رام لال ولد کرشن لال ساکن سوت کے بطور ہوئی ہے۔
دریں پولیس ذرائع نے بتایا کہ لاش کو طبی لوازمات کی ادائیگی کے لئے سندر بنی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس نے اس سلسلے می ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔