بنگلہ دیش میں ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کررہی کشمیری طالبہ فوت

بنگلہ دیش میں ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کررہی کشمیری طالبہ فوت

محبوبہ ، عمر اور میر کی بھارتی وزیر خارجہ سے میت گھر پہنچانے میں مدد کی اپیل

سرینگر:جنوبی کشمیر کے اننت ناگ سے تعلق رکھنے والی ایک طالبہ کی بنگلہ دیش میں فوت ہوئی ہے ۔ اس دوران ریاست کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی ، نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبد اللہ اور پردیش کانگریس کے ریاستی صدر نے غلام احمد میر نے ہندوستان کی وزیر عظم ششما سوراج سے طالبہ کی میت کو ان کے گھر پہنچانے میں مدد کی اپیل کی ہے ۔

بنگلہ دیش میں ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کر رہی جنوبی کشمیر کے اننت ناگ سے تعلق رکھنے والے ایک کشمیری طالبہ قرة العین طاہر النساءمیڈیکل کالیج، غازی پور بنگلہ دیش میں ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کررہی تھی جہاں وہ فوت ہوگئی ہے۔

اس دوران مرحومہ کی وفات کی خبر پھیلنے کے ساتھ ہی ان کے گھر میں صف ماتم بیچھ گئی ہے اس دوران ریاست جموں کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبد اللہ اور پردیشن کانگریس کے ریاستی صدرغلام احمد میر نے اپنے الگ الگ ٹویٹوں میں زیر خارجہ سشما سوراج سے میت گھر پہنچانے کیلئے مدد کی درخواست کی ہے بتایاجاتا ہے فوت شدہ جواں سال لڑکی کے والدین خود بنگلہ دیش جانے کی حالت میں نہیں ہیں اس لئے پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی اور نیشنل کانفرنس نائب صدر عمر نے سوشل میڈیا پر سشماسوراج سے اپیل کی ہے کہ وہ میت لواحقین تک پہنچانے میں مدد کی اپیل کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.