جموں،12 پریل : جموں کشمیر کے ضلع پونچھ میں جمعہ کی صبح لائن آف کنٹرول پر ہندوستان اور پاکستان کی افواج کے درمیان گولہ باری ک تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں دو لڑکیوں سمیت تین عام شہری زخمی ہوئے۔
دفاعی ترجمان کے مطابق پاکستانی فوج نے جمعہ کی صبح قریب آٹھ بجے پونچھ کے سوجیاں سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر واقع ہندوستانی چوکیوں اور دیہات کو نشانہ بناکر گولہ باری شروع کی۔
انہوں نے بتایا کہ ہندوستانی فوج بھی بھر پور اور موثر جواب دے رہی ہے۔
(یو این آئی)