اتوار, مارچ ۱, ۲۰۲۶
10.6 C
Srinagar

 اسرائیل،امریکہ حملوں میں ایرانی وزیر دفاع سمیت اہم ترین شخصیات کے جاں بحق ہونے کا خدشہ، میری معلومات کے مطابق سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای زندہ ہیں:ایرانی وزیر خارجہ

مانیٹرنگ ڈیسک

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل ڈیفینس فورسز کا کہنا ہے کہ اس نے آج تہران میں ان مقامات کو نشانہ بنایا جہاں اعلیٰ سیاسی اور سکیورٹی شخصیات جمع تھیں تاہم ایران کا سرکاری میڈیا ان رپورٹس کی تردید کر رہا ہے، جن کے مطابق آج کے حملوں میں ملک کے سیاسی حکام اور آرمی چیف مارے گئے۔ اُدھر پاسداران انقلاب نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے سعودی عرب، قطر، بحرین، کویت اور یو اے ای میں امریکی فوجی اڈوں پر میزائل داغے ہیں۔

میری معلومات کے مطابق خامنہ ای زندہ ہیں لیکن شاید ہمارے ایک یا دو کمانڈر مارے گئے: ایرانی وزیر خارجہ

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے مشترکہ کارروائی کے نتیجے میں ’شاید ہمارے ایک یا دو کمانڈر ہلاک ہوئے ہیں۔‘

امریکہ میں بی بی سی کے پارٹنر ادارے این بی سی پر عباس عراقچی نے یہ بھی کہا کہ ان کی معلومات کے مطابق ’ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای زندہ ہیں۔‘

واضح رہے کہ اسرائیل ڈیفینس فورسز کا کہنا ہے کہ اس نے آج تہران میں ان مقامات کو نشانہ بنایا جہاں اعلیٰ سیاسی اور سکیورٹی شخصیات جمع تھیں تاہم ایران کا سرکاری میڈیا ان رپورٹس کی تردید کر رہا ہے، جن کے مطابق آج کے حملے میں ملک کے سینیئر سیاسی حکام اور آرمی چیف مارے گئے۔

عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ ایران کشیدگی میں کمی کا خواہشمند ہے اور مذاکرات کے لیے تیار ہے بشرطیکہ امریکا اور اسرائیل اپنے حملے بند کر دیں۔

یہ کہتے ہوئے کہ ’ابھی کوئی رابطہ نہیں ہوا‘ عباس عراقچی نے مزید کہا کہ ’اگر امریکی ہم سے بات کرنا چاہتے ہیں تو وہ جانتے ہیں کہ وہ مجھ سے کیسے رابطہ کر سکتے ہیں۔‘

اسرائیلی و امریکی حملے میں ایرانی وزیر دفاع امیر ناصر زادہ جاں بحق ہوگئے۔

برطانوی خبر ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہےکہ اسرائیلی حملوں میں ایرانی وزیر دفاع امیر ناصر زادہ اور ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ محمد پاکپور شہید ہو گئے ہیں۔

برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق یہ بات اسرائیلی فوجی کارروائیوں سے باخبر دو ذرائع اور ایک علاقائی ذریعے نے بتائی ہے۔

فائل فوٹو

تاہم اس حوالے سے باضابطہ تصدیق ابھی تک سامنے نہیں آئی ہے۔اسرائیلی آرمی چیف کا کہنا ہے کہ ایران میں آپریشن پچھلی جنگوں سے بہت مختلف اور بڑا ہے، ایران کے دفاعی نظام کے خلاف وسیع حملہ مکمل کر لیا گیا ہے۔

دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ ہم نے اپنے کچھ کمانڈر کھو دیے ہوں لیکن یہ کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے، امریکی اسرائیلی حملہ بلا اشتعال، غیر قانونی اور مکمل ناجائز اور عالمی قانون کی خلاف ورزی ہے۔

عباس عراقچی نے کہا کہ ایران پر اسرائیل اور امریکا کے حملوں کی شدید مذمت ہونی چاہیے، ہم جو کچھ کر رہے ہیں وہ دفاعی کارروائی ہے جو ہمارا جائز اور قانونی حق ہے، ہمیں اپنے دفاع کے لیے کسی کی ضرورت نہیں ہم خود دفاعی طور پر باصلاحیت ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کو امریکا سے بات چیت کرنے کا تلخ تجربہ ہوا، خطے میں امریکی اڈوں کو اپنے دفاع میں نشانہ بنا رہے ہیں۔

اسرائیل نے ایران کے خلاف بڑی ’کارروائی‘ مکمل کر لی: آئی ڈی ایف

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے ایران کے خلاف ایک بڑی ’کارروائی‘ کو مکمل کر لیا ہے۔آئی ڈی ایف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’ان فضائی حملوں میں سے ایک کا رخ مغربی ایران میں کرمان شاہ کے علاقے میں واقع جدید SA-65 فضائی دفاعی نظام کی طرف تھا۔‘

بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ’یہ حملے اسرائیلی فضائیہ کی ایرانی فضائی حدود میں آپریشن کی آزادی کو قائم کرنے اور بڑھانے کے لیے کیے گئے تھے تاکہ پاسدران انقلاب کی صلاحیتوں کو کم کیا جا سکے اور اسرائیل کی جانب خطرات کو روکا جا سکے۔‘

ایران کے سرکاری میڈیا کی اعلیٰ حکام اور آرمی چیف کی ہلاکت کی تردید

ایران کے سرکاری میڈیا نے ان رپورٹس کی تردید کی ہے جن کے مطابق آج اسرائیل اور امریکہ کے مشترکہ فصائی حملے میں ملک کے سینیئر سیاسی حکام اور آرمی چیف مارے گئے ہیں۔

ایرانی صدر کے ایگزیکٹو ڈپٹی نے ایکس پر لکھا کہ ’صدر مسعود پزشکیان محفوظ ہیں۔‘صدر کے بیٹے یوسف پزشکیان نے ٹیلی گرام پر لکھا کہ ’ان کو قتل کرنے کی کوشش کامیاب نہیں ہو سکی۔‘

— فائل فوٹو

ایرانی فوج نے اپنے کمانڈر میجر جنرل امیر حاتمی کی ہلاکت کی تردید کی ہے اور فارس نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف اور سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

واضح رہے کہ اسرائیل ڈیفینس فورسز کا کہنا ہے کہ اس نے تہران میں ان مقامات کو نشانہ بنایا جہاں اعلیٰ سیاسی اور سکیورٹی شخصیات جمع تھیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img