ہفتہ, جولائی ۵, ۲۰۲۵
31.7 C
Srinagar

لائیو:پولنگ شرح صبح 11بجے تک ،مجموعی طور 24.66فیصد درج

ایشین میل نیوز ڈیسک

شوکت ساحل

سرینگر :الیکشن کمیشن نے بارہمولہ ۔جموں پارلیمانی نشستوں کی پولنگ شرح سے متعلق بلٹن جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان دونوں نشستوں پر صبح11بجے تک ووٹنگ کی مجموعی شرح 24.66فیصد درج کی گئی ۔

بارہمولہ نشست

بارہمولہ :11.40فیصد

کپوارہ:19.00فیصد

بانڈی پورہ:12.63فیصد

جموں نشست

جموں :30.57فیصد

سانبا:35.91فیصد

راجوری :30.80فیصد

پونچھ:32.83فیصد

مائگرنٹ :19.36فیصد

ریاست کی مجموعی شرح :24.66فیصد

پولنگ شرح صبح 9بجے تک ،مجموعی طور 11.43فیصد درج

سرینگر :الیکشن کمیشن نے بارہمولہ ۔جموں پارلیمانی نشستوں کی پولنگ شرح سے متعلق بلٹن جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان دونوں نشستوں پر پہلے دو گھنٹے کے دوران ووٹنگ کی مجموعی شرح 11.43فیصد درج کی گئی ۔

بارہمولہ نشست

بارہمولہ :5.80فیصد

کپوارہ:7.98فیصد

بانڈی پورہ:5.97فیصد

جموں نشست

جموں :14.12فیصد

سانبا:16.52

راجوری :11.88فیصد

پونچھ:12.98فیصد

مائگرنٹ :10.24فیصد

ریاست کی مجموعی شرح :11.43فیصد

پارلیمانی انتخابات کا بائیکاٹ اور ہڑتال

حریت کانفرنس (گ) چیئرمین سید علی شاہ گیلانی، حریت کانفرنس (ع) چیئرمےن میرواعظ محمد عمر فاروق اور جموں کشمیر لبرےشن فرنٹ کے

محبوس چیئرمین محمد یاسین ملک پر مبنی مشترکہ مزاحمتی قیادت نے عوام سے کشمیر میں مکمل ہڑتال کی اپیل کی ہے ۔

شہر ودیہات میں ہر طرح کے دکانات ،کاروباری ادارے ،تجارتی مراکز اور تعلیمی ادارے بند ہیں جبکہ سڑکوں سے پبلک ٹرانسپورٹ غائب ہے۔

انہوں نے اتفاق رائے سے طے شدہ پروگرام کے تحت کشمیری حریت پسند اور آزادی پسند عوام سے کہا ہے کہ یہ ہڑتال مجوزہ بھارتی پارلیمانی انتخابات، NIA کی چیرہ دستیوں جس مےں یاسین ملک کی تہاڑ جےل منتقلی، میرواعظ عمر فاروق اور سید علی شاہ گیلانی کے دو فرزندوں نعیم الظفر گیلانی و نسیم گیلانی کی NIAہےڈ کوارٹرز طلبی کے دوران سخت ترین بلاجواز اور بے جا پوچھ گچھ کے دوران اپنائے گئے روےے، جموں سرینگر شاہراہ کی بندش اور سرینگر سنٹرل جےل مےں مقید اسیران کے خلاف پےلٹ سمیت طاقت کے استعمال سے انہےں زدکوف کرنے کے خلاف کیا جارہا ہے۔

قائدین نے کہا کہ بھارت کے جبرو استبداد اور ریاستی دہشت گردی کے خلاف ہمےں صف آراءہوکر بھر پور احتجاج کرنا ہوگا تاکہ بھارت اپنے عزائم مےں کامیاب نہ ہو۔

آج یعنی 11 اپرےل کے علاوہ مشترکہ قیادت نے عوام سے انتخابات کا بائیکاٹ کر نے کی اپیل کرتے ہوئے کہا’ بالترتیب اپنے اپنے علاقوں مےں الےکشن کے روز ہڑتال اور احتجاج کرےں۔

ہڑتال شیڈول

18 اپریل کو سرینگر- بڈگام اور گاندربل مےں

23 اپریل کا اسلام آباد، 29 اسلام آباد کلگام

6 مئی کو اسلام آباد، شوپیاں اور پلوامہ مےں مکمل احتجاجی ہڑتال ہوگی۔

قائدین نے کشمیر ی عوام سمےت ریاست مےں موجود تمام طبقہائے فکر سے وابستہ افرا، نمائندگان، فورمز، اےسوسےشنز اور سول سوسائٹی ممبران سے ہڑتال کو کامیاب بنانے کی اپیل کر رکھی ہے ۔

بارہمولہ نشست پر پہلے گھنٹے 0.8فیصد ووٹنگ درج

پہلے ایک گھنٹے کے دوران بارہمولہ نشست پر 0.8فیصد ووٹنگ شرح درج کی گئی ۔بارہمولہ نشست میں رائے دہند گان کی کل تعداد 1310442ہے جن کے لئے بارہمولہ ،سوپور ،ہندوارہ ،کپوارہ ،بانڈی پورہ میں 1737پولنگ مراکز قائم کئے گئے ہیں ۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بارہمولہ نشست پر صبح7بجے شروع ہوئی وولنگ کے پہلے گھنٹے کے دوران 0.8فیصد ووٹنگ درج کی گئی ۔

بارہمولہ نشست کےلئے 10امیدوار اپنی سیاسی قسمت آزمائی کررہے ہیں ،جنکی سیاسی قسمت کا فیصلہ رائے دہند گان آج دن بھر ہونے والی ووٹنگ کے دوران الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں میں قید کریں گے ۔اس نشست کےلئے نیشنل کانفرنس کے امیدوار محمد اکبر لون ،پی ڈی پی کے عبدالقیوم وانی ،پیپلز کانفرنس کے راجا اعجاز علی ،انجینئر رشید آزاد امیدوار کے بطور ،کانگریس کے فاروق احمد میر ،این پی پی جہا نگیر خان ،وغیرہ شامل ہے ،اپنی سیاسی قسمت آزامائی کررہے ہیں

سمبل کے ایک پولنگ مرکز پر رائے دہندگان قطار میں اپنی باری کا انتظار کرتے ہوئے

پارلیمانی انتخابات کا پہلا مرحلہ ،بارہمولہ ،جموں نشستوں پر ووٹنگ شروع

بھارت کی دیگر ریاستوں کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر میں بھی پارلیمانی انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ کا عمل شروع ہوا ۔یہ عمل الیکشن کمیشن آف انڈیا کے طے شدہ وقت کے مطابق صبح7بجے شروع ہوا جبکہ یہ سلسلہ شام 6بجے تک جاری رہے گا ۔

ریاست جموں وکشمیر میں پہلے مرحلے کے تحت 2پارلیمانی نشستوں( بارہمولہ اور جموں ) پر ووٹنگ ہورہی ہے ۔انتخابی عمل کے احسن انعقاد کےلئے سیکیورٹی کے کڑے انتظامات کئے گئے ہیں ۔جموں نشست کےلئے پولنگ مراکز پر رائے دہند گان کی لمبی لمبی قطاریں دیکھنے کو ملی جبکہ بارہمولہ نشست کےلئے قائم کئے گئے پولنگ مراکز پر رائے دہند گان کی انتہائی کم تعداد دیکھنے کو ملے ۔

پہلے مرحلے میں 91 سیٹوں پر ووٹنگ شروع

لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کے ساتھ۔ساتھ آندھرا پردیش، سکم اور اڈیشہ میں اسمبلی انتخابات بھی کرائے جائیں گے۔ آندھرا پردیش کی 175 سیٹوں، سکم کی 32 اور اڈیشہ کی 28 اسمبلی سیٹوں کیلئے بھی ووٹ ڈالے جائیں گے۔

 

Popular Categories

spot_imgspot_img