پیر, جنوری ۲۰, ۲۰۲۵
9.1 C
Srinagar

لوک سبھا انتخابات : عمر عبداللہ کا سنگین الزام ، پونچھ میں ای وی ایم ٹیمپرنگ ، نہیں دب رہا کانگریس کا بٹن

ایشین میل نیوز ڈیسک

سرینگر:نیشنل کانفرنس کے لیڈر اور جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی عمر عبد اللہ نے پونچھ میں ای وی ایم ٹیمپرنگ کا الزام لگایا ہے ۔ انہوں نے ٹویٹ کرکے کہا کہ پونچھ میں بوتھ پر لگے ای وی ایم میں کانگریس کے سامنے کا بٹن نہیں دب رہا ہے ۔

لوک سبھا انتخابات کیلئے پہلے مرحلے کی ووٹنگ ہورہی ہے ۔ پہلے مرحلے میں 20 ریاستوں کی 91 سیٹوں پر ووٹ ڈالے جارہے ہیں ۔ ملک کے دیگر حصوں کی طرح ہی جموں و کشمیر میں بھی ووٹرس بڑھ چڑھ کر ووٹنگ میں حصہ لے رہے ہیں ۔

نیشنل کانفرنس کے لیڈر اور جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی عمر عبد اللہ نے پونچھ میں ای وی ایم ٹیمپرنگ کا الزام لگایا ہے ۔ انہوں نے ٹویٹ کرکے کہا کہ پونچھ میں بوتھ پر لگے ای وی ایم میں کانگریس کے سامنے کا بٹن نہیں دب رہا ہے ۔

یاد رہے کہ جموں وکشمیر میں پہلے مرحلے پر دو پارلیمانی نشستوں بارہمولہ اور جموں پرووٹ ڈالے جارہے ہیں ۔صبح۱۱بجے تک ریاست مجموعی طور چوبیس فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔

پہلے مرحلے کے تحت بہار کی چار ، اترپردیش کی 8 ، چھتیس گڑھ کی بستر سیٹ ، اوڈیشہ کی چار ، آسام کی پانچ ، جموں و کشمیر کی دو ، مہاراشٹر کی سات سیٹوں پر ووٹنگ ہورہی ہے ۔ اس کے علاوہ مغربی بنگال کی دو سیٹوں پر بھی ووٹ ڈالے جارہے ہیں ۔

جبکہ آندھرا پردیش اور تلنگانہ سمیت ایسی 9 ریاستیں ہیں ، جہاں پہلے مرحلہ میں ہی الیکشن ختم ہوجائے گا ۔ یعنی اروناچل پردیش ، میگھالیہ ، میزورم ، ناگالینڈ ، سکم ، تلنگانہ ، اتراکھنڈ اور لکشدیپ میں سبھی سیٹوں کے امیدواروں کی قسمت ای وی ایم میں بند ہوجائے گی ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img