ہفتہ, جنوری ۲۵, ۲۰۲۵
2.6 C
Srinagar

جموں وکشمیر: پارلیمانی انتخابات کے پہلے مرحلے کی پولنگ کے لئے غیر معمولی سیکورٹی انتظامات

سری نگر۔سیکورٹی لحاظ سے حساس مانی جانے والی ریاست جموں وکشمیر میں جمعرات کو عام انتخابات کے پہلے مرحلے کے تحت جموں اور بارہمولہ پارلیمانی حلقوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔ سات اضلاع پر پھیلے جموں اور بارہمولہ پارلیمانی حلقوں میں پولنگ کے لئے سیکورٹی سمیت دیگر تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔پولنگ کا عمل صبح سات بجے شروع ہوکر شام کے چھ بجے تک جاری رہے گا۔ عام انتخابات کے سبھی مرحلوں میں ڈالے جانے والے ووٹوں کی گنتی 23 مئی کو ہوگی۔ ریاست میںکل یعنی11 اپریل کو ان علاقوں میں تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے جن میں پارلیمانی انتخابات کے پہلے مرحلے کے تحت ووٹ ڈالے جانے ہیں۔ریاست بھر میں بالخصوص صوبہ جموں میں پارلیمانی انتخابات کے حوالے سے زبردست جوش و خروش دیکھنے میں آرہا ہے۔ انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے رائے دہندگان کو لبھانے کے لئے گذشتہ قریب تین ہفتوں سے جاری انتخابی مہم منگل کی شام اختتام پزیر ہوئی۔ بارہمولہ اور جموں پارلیمانی حلقوں میں انتخابی امیدواروں نے رائے دہندگان کو لبھانے کا ہر طریقہ استعمال کیا۔ جہاں جموں میں بھاجپا امیدوار کے حق میں وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ، بی جے پی صدر امت شاہ اور دوسرے لیڈران جبکہ کانگریس امیدوار کے حق میں سینئر کانگریس لیڈران غلام نبی آزاد اور سابق صدر ریاست ڈاکٹر کرن سنگھ نے انتخابی جلسوں سے خطاب کیا وہیں بارہمولہ پارلیمانی حلقے میں اگر بی جے پی امیدوار کے لئے کسی بھی قومی سطح کے لیڈر نے مہم نہیں چلائی جبکہ کانگریس ، پیپلز کانفرنس اور نیشنل کانفرنس کے لئے مقامی سطح کے لیڈران نے جم کر انتخابی جلسوں سے خطاب کیا۔

Popular Categories

spot_imgspot_img