اورنگ آباد، 9 اپریل : مراٹھواڑا حلقے میں اورنگ آباد اور جالنہ لوک سبھا سیٹوں کے لئے انتخابات میں 43 امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔
لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں ان دو سیٹوں پر 23 اپریل کو انتخابات ہوں گے۔
اورنگ آباد کی نشست پر 23 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں جبکہ جالنہ سیٹ کے لئے 20 امیدوار انتخاب لڑ رہے ہیں۔
مہاراشٹر میں مراٹھواڑا حلقے کی دو نشستوں کے لئے انتخاب لڑ نے والے اہم لیڈروں میں بی جے پی کے ریاستی صدر راؤ صاحب دانوے اور مہاراشٹر ریاستی کانگریس سیوادل کے صدر ولاس اوتاڑے (دونوں جالنہ) اور موجودہ شیوسینا کے رکن پارلیمنٹ چندركانت كھیرے، سوابھیمان پارٹی کے سبھاش پاٹل، مہاراشٹراسمبلی کے رکن سبھاش جانبد، موجودہ رکن اسمبلی ہرش وردھن جادھو اور اےآئی ایم آئی ایم کے امتیاز جلیل (سبھی اورنگ آباد) شامل ہیں۔
اس سے پہلے 2014 کے لوک سبھا انتخابات میں اورنگ آباد لوک سبھا سیٹ سے شیوسینا کے چندركانت بھاؤ راو كھیرے اور جالنہ سیٹ سے بی جے پی کے دانوے راؤصاحب داداراؤ نے کامیابی حاصل کی تھی۔
یواین آئی