جمعرات, جنوری ۲۳, ۲۰۲۵
2.5 C
Srinagar

لکھنٔو میں بے قابو ٹرک کی زد میں آکر تین ہلاک

لکھنٔو، 9 اپریل  : اترپردیش میں لکھنٔو کے پی جی آئی علاقے میں ایک بے قانو تیز رفتار ٹرک نے تین لوگوں کو کچل دیا جس کے سبب ان کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔
پولیس ذرائع نے منگل کے روز یہاں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ پیر کی شب تقریباً دس بجے لکھنٔو سے رائے بریلی کی جانب جارہا ایک تیز رفتار ٹرک پی جی آئی علاقے میں کلّی مغربی موڑ پر ڈیوائڈر توڑکر دوسری جانب چلا گیا۔ بے قابو ٹرک نے سڑک کے کنارے ہوٹل کے کاؤنٹ کو توڑتے ہوئے موٹر سائیکل سوار دو لوگوں سمیت تین افراد کو کچل دیا جس سے ان کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔
انہوں نے بتایا کہ مہلوکین کی شناخت موٹر سائیکل سوار موہن لال گنج کے رجنیش ( 35)اور منیش( 28) کے طور پر جبکہ ایک راہگیر 50 سالہ رام کمار کے ہوئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے۔
یو این آئی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img