اتوار, جنوری ۲۶, ۲۰۲۵
-3 C
Srinagar

شاہراہوں پر قدغن آمرانہ سوچ کی غماز

طلبہ، اساتذہ ، بیمار اور تاجر بری طرح متاثر:جمعیت اہلحدیث جموںوکشمیر
سرینگر// ہفتے میں دو روز شاہراہ عام کی بندش آمریت کی غماز اور عام انسان کو طرح طرح کی مصیبتوں میں مبتلا کرنے کی شعوری کوشش اور حقوق انسانی کی پامالی کا مظہر ہے اور اس اقدام سے باشندگان ریاست جموں وکشمیر کی بے بسی اور لاچاری اپنے نکتہ عروج کو چھوتے ہوئے نظر آرہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت اہل حدیث جموںوکشمیر کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر عبداللطیف الکندی نے پریس کے نام جاری اپنے بیان میںکیا ہے اور متعلقہ اداروں سے اس طرح کی بندشیں فی الفور ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے حقوق انسانی کا احترام ، بیماروں اور کاروباری طبقے کے مفاد اور عوام الناس کی راحت رسانی کا خیال رکھنے کی تاکید کرتے ہوئے عوام کش اقدامات سے اجتناب برتنے کی تلقین کی گئی ہے۔ بیان میں جیل خانہ سرینگر میںحالیہ واردات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے قیدیوں کے حقوق کا پاس ولحاظ کرنے کی اپیل کے ساتھ ساتھ جرم بے گناہی میںمحبوس افراد کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ نیز جمعیت کے نائب صدر مولانا مشتاق احمد ویری سمیت سارے افراد کی رہائی پر زور دیا گیا ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img