پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتوں میں آج استحکام دیکھا گیا ہے۔ قومی دارالحکومت دہلی سمیت ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں آج کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق، پیر کے روز دہلی، کولکاتہ، ممبئی اور چنئی میں پٹرول کی قیمت بالترتیب 72.85 روپئے، 78.42 روپئے، 74.87 روپئے اور 75.61 روپئے فی لیٹر درج کی گئی۔
وہیں، دہلی، ممبئی، کولکاتہ اور چنئی میں ڈیزل بالترتیب: 66.11 روپئے فی لیٹر، 69.19 روپئے، 67.85 روپئے اور 69.80 روپئے فی لیٹر کی قیمت پر مل رہا ہے۔