پیر, فروری ۲۳, ۲۰۲۶
16.4 C
Srinagar

کپواڑہ میں آپریشن کے دوران کیپٹن امان کمار سنگھ شہید

سری نگر: شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں آپریشنل ڈیوٹی کے دوران شہید ہونے والے کیپٹن امان کمار سنگھ کو چنار کارپس نے خراجِ عقیدت پیش کیا۔فوج نے ان کے ناقابلِ فراموش حوصلے، بہادری اور فرض شناسی کو سلام کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شہادت ہمیشہ یاد رکھی جائے گی اور آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ثابت ہوگی۔


بیان میں کہا گیا ہے کہ ’چنار واریئرز نے شہید افسر کی جرات، قربانی اور فرض کے تئیں عزم کو سلام پیش کیا ہے۔ ان کی بہادری نہ صرف ہمیں فخر دیتی ہے بلکہ ہمارے حوصلوں کو بھی مزید بلند کرتی ہے۔‘فوج نے مزید کہا کہ وہ شہید افسر کے سوگوار کنبے کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے اور انہیں ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔ بیان میں کہا گیا: ’ہم شہید کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں اور ان کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانا ہماری ذمہ داری ہے۔‘

Popular Categories

spot_imgspot_img