لائیو:بی جے پی کے منشور میں صرف ایک شخص کے ’من کی بات‘: کانگریس

لائیو:بی جے پی کے منشور میں صرف ایک شخص کے ’من کی بات‘: کانگریس

بی جے پی کے منشور میں صرف ایک شخص کے ’من کی بات‘: کانگریس

لوک سبھا انتخابات 2019 کے لیے بی جے پی نے اپنا منشور جاری کر دیا ہے، بی جے پی کے منشور پر کانگریس نے اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے، کانگریس پارٹی نے ٹوئٹ کر کہا، ’’منشور کی تصویر بتاتی ہے کہ ہمارے لئے ملک کے لوگ اہم ہیں اور ان کے لئے اپنا چہرہ، ہمارے منشور میں ملک کے کروڑوں لوگوں کے خیالات کو شامل کیا گیا ہے، جبکہ بی جے پی کے منشور میں صرف ایک شخص کے ‘من کی بات’، اب ملک اپنے ’من کا فیصلہ‘ سنائے گا‘‘۔

ہم ایک مشن اور ایک سمت کی طرف گامزن:مودی

نریندری مودی نے کہا کہ ہم ایک مشن اور ایک سمت کی طرف گامزن ہے ۔انہوں نے اپنی سرکار کی پانچ سالہ کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ملک جو گذشتہ پانچ برسوں میں جو تعمیر وترقی کی ،وہ تاریخ ساز ہے۔

نریندرمودی نے کہا کہ ہم نے وہ کیا ،جو گذشتہ کئی دہائیوں سے نہیں ہوسکا ۔ بھارت کو ترقی کےلئے عوامی جدوجہد بننا ہے ،جیسے ماتماگاندھی نے ملک کی آزادی کو عوامی جدوجہد میں تبدیل کیا۔

جموں وکشمیرکی خصوصی پوزیشن کا خاتمہ ناگذیر

بھارتیہ جنتا پارٹی نے انتخابی منشور جاری کرتے ہوئے کہا کہ جموں وکشمیر میں دفعہ370اورآرٹیکل35(اے) کو جانا ہی ہوگا ۔راج ناتھ سنگھ نے جموں وکشمیر کی خصوصی پوزیشن کو ختم کرنے کے حوالے سے بھاجپا کا موقف واضح ہے ،جس میں کسی طرح کی تبدیلی نہیں آئیگی ۔

راج ناتھ ،ارودن جیٹلی ،سشما سوراج اور امت شاہ نے کیا خطاب

بھارتہ جنتاپارٹی نے سوموار کے روز اپنا انتخابی منشور جاری کیا ،جس دوران راج ناتھ ،ارودن جیٹلی ،سشما سوراج اور امت شاہ نے کیا خطاب کیا۔انہوں نے اپنی اپنی وزارتوں کی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ دنیا بھارت کی ترقی دیکھ کر حیران ہورہی ہے ۔پاکستان کو دنیا میں نہیں بلکہ مسلم ممالک کے اتحاد میں بھی تنہا کردیا۔

انہوں نے کہا کہ بھاجپا کے انتخابی منشور کو دوسرے جماعتوں کے انتخابی منشور سے موازنہ کیا جائے ۔ان کا کہناتھا بھاجپا جو کہتی ہے کرتی ہے ۔ہم نے وعدے نہیں کئے بلکہ جو کہا وہ کرکے دکھا یا ۔

بھاجپا نے جاری کیا انتخابی منشور، ’ سنکلپ پتر‘ نام دیا

  بھارتیہ جنتا پارٹی نے لوک سبھا انتخابات کے لئے اپنا انتخابی منشور جاری کر دیا ہے۔ پارٹی نے اسے ’ سنکلپ پتر‘ نام دیا ہے۔ اس دوران منشور کمیٹی کے صدر وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ اس سنکلپ پتر کے ذریعہ ہم ملک کے عوام کی امیدوں کو ویژن ڈاکیومنٹ کی شکل میں پیش کر رہے ہیں۔ ترقی کا پہیہ تیزی کے ساتھ چل پڑا ہے۔ وزیر اعظم پر عوام کا اعتماد بڑھا ہے۔ ہم وطنوں کے ذہن میں سیکورٹی کا احساس پیدا کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

وہیں، بی جے پی صدر امت شاہ نے کہا کہ آج میں 2014 کی یاد دلانے کے لئے کھڑا ہوں۔ 2014 میں بی جے پی نے اس وقت کے گجرات کے وزیر اعلیٰ نریندر مودی جی کو وزیر اعظم عہدہ کا امیدوار بنایا تھا۔ اس وقت سنکلپ پتر اور بی جے پی کا ویژن لے کر ہم آپ کے پاس آئے تھے۔ 2014 میں ملک کے عوام نے ہمیں ایک تاریخی مینڈیٹ دیا تھا۔ نریندر مودی ملک کے وزیر اعظم بنے۔

بی جے پی کا انتخابی منشور جاری ہونے پر بولے امت شاہ۔ سنہرے حروف میں لکھا جائے گا مودی کا میعاد کار

 

امت شاہ نے کہا کہ 2014-19 کا سفر ایسا ہے کہ جب بھی ہندوستان کی ترقی کی اور ہندوستان کی دنیا میں شبیہ بننے کی تاریخ لکھی جائے گی تو یہ مدت کار سنہرے حروف میں لکھی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے معاشی نظام کو ہم پٹری پر لے آئے اور دنیا کو پیغام دیا کہ ہندوستان کو ہلکے میں نہ لیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.