پیر, فروری ۲۳, ۲۰۲۶
13.4 C
Srinagar

سری کے ایچ ایم ٹی علاقے میں آتشزدگی، ایک مکان اور ایک کراکری دکان خاکستر

سری نگر: سری نگر کے ایچ ایم ٹی علاقے میں آتشزدگی کے ایک واقعے میں ایک رہائشی مکان اور ایک کراکری دکان خاکسترہوگیا۔
محکمہ فائر اینڈ ایمر جنسی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ آتشزدگی کے بارے میں اطلاع موصول ہوتے ہی مختلف فائر اسٹیشنوں سے فائر ٹنڈرس کو جائے موقع پر بھیج دیا گیا جنہوں نے آگ کو قابو میں کر لیا۔انہوں نے کہا کہ اس واقعے میں ایک یک منزلہ رہائشی مکان اور ایک کراکری دکان خاکستر ہوگیا۔

ان کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں۔حکام نے بتایا کہ اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img