سری نگر: منشیات اسمگلنگ کے خلاف جاری مہم میں سوپور پولیس نے ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پولیس پوسٹ منڈی کی حدود میں ناکہ چیکنگ کے دوران چنار کراسنگ سے فروٹ منڈی کی جانب آنے والے ایک مشتبہ شخص کو دھر لیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے اسپاسمو پروکسی وون پلس کیپسول بر آمد کرکے ضبط کئے گئے۔
ملزم کی شناخت منصور احمد بٹ ولد مرحوم عبد الاحد بٹ ساکن خواجہ گلگت بٹہ پورہ سوپور کے طور ہوئی ہے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن سوپور میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے متعلقہ دفعات کے تحت زیر ایف آئی آر نمبر37/2026 ایک مقدمہ درج کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں مزید تفتیس جاری ہے تاکہ منشیات کے ذرائع اور اس سے جڑے وسیع نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا جاسکے۔





