بیجنگ ، 8 اپریل : ہانگ کانگ کی کیتھے ڈریگن ایئر لائنز کے ایک طیارے کے انجن سے دھوں نکالنے کی وجہ سے طیارے کو جنوبی تائیوان کے کائو سیرنگ شہر میں ایمر جنسی میں اتارا گیا ۔
مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق طیارے میں 317 مسافر سوار تھے ۔
تائیوان کی سینٹرل نیوز ایجنسی کی رپورٹ میں بتایا کہ طیارے نے صبح آٹھ بجکر دو منٹ پر کائو سیرنگ سے ہانگ کانگ کے لئے اڑان بھر نے کے کچھ دیر بعدہی طیارے کے انجن سے دھوں نکلنے لگا جس کے بعدطیارے کو واپس اتار لیا گیا ۔واقعہ کی وجوہات کی جانچ کی جا رہی ہے تاہم شبہ کیا جا رہا ہے کہ طیارے کے پرندے سے ٹکرانے کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا ہے ۔
یواین آئی ۔