بدھ, جولائی ۲, ۲۰۲۵
31.5 C
Srinagar

وسطی کشمیر کے بعض علاقوں میں تعزیتی ہڑتال

 ایشین میل نیوز ڈیسک

گاندربل:وسطی کشمیر کے بعض علاقوں میں سوموار کو مسلسل دوسرے روز بھی تعزیتی ہڑتال رہی ۔یہ ہڑتال جھڑپ میں جاں بحق ہوئے اعلیٰ تعلیم یافتہ جنگجو کی یاد میں کی جارہی ہے ۔

اطلاعات کے مطابق  گاندربل اور کنگن علاقوں میں سوموار کو مسلسل دوسرے روز ہڑتال کی وجہ سے معمولات متاثر ہوئے ہیں۔کنگن،نونر،وائل،درسوما، منی گام،ددرہامہ اور بیہامہ علاقوں میں دکانات بند اور پبلک ٹرانسپورٹ سڑکوں سے غائب  ہے۔تاہم نجی گاڑیاں چل رہی ہیں اور کنگن میں سکول بھی کھلے ہیں۔

ضلع انتظامیہ نے گاندربل اور نونر میں قائم گورنمنٹ ڈگری کالیج گاندربل اورتمام گورنمنٹ ہایئر سیکنڈری سکول آج احتیاط کے طور بند رکھنے کے احکامات صادر کئے ہیں۔

یہ ہڑتال راہل رشید شیخ ساکنہ نونر نامی جاں بحق مقامی جنگجو کی یاد کی جارہی ہے۔ ایم ٹیک طالب علم راہل اپنے ایک اور ساتھی کے ہمراہ سنیچر شوپیان میں فورسز کے ساتھ ایک معرکہ آرائی کے دوران جاں بحق ہوگیا تھا۔راہل تین اپریل کو حزب المجاہدین میں شامل ہوا تھا۔

ادھر موصولہ اطلاعات کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان کے بعض علاقوں میں دوسرے جاں بحق جنگجو کی یاد میں ہڑتال کی جارہی ہے ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img