اتوار, جنوری ۲۶, ۲۰۲۵
-3 C
Srinagar

حریت (گ) ضلع صدر بانڈی پورہ پرپی ایس اے عائد

سرینگر : انتظامیہ نے حریت (گ) کے ضلع صدر بانڈی پورہ پر پی ایس عائد کر کے کپوارہ جیل منتقل کیا ۔اس ضمن میں ملی تفصیلات کے مطابق حریت (گ) کے سینئر لیڈر اور ضلع بانڈی پورہ کے صدر ،شیخ دانش مشتاق ،15روز قریب حراست میں لیا گیا تھا ۔

معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ حریت (گ) لیڈر پر جمعرات کو پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے ) عائد کیا گیا ۔اس سلسلے میں ضلع مجسٹر یٹ نے ایک آرڈر زیر نمبرDMB/37/2019جاری کیا ۔

معلوم ہوا ہے کہ شیخ دانش ساکنہ آلوسہ بانڈی پورہ کو16مارچ کے دن پٹن سے گرفتار کیا گیا تھا اور تب سے لیکر وہ پولیس حراست میں تھے ۔پولیس افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ لیڈر ضلعے میں امن وقانون کی صورتحال میں رخنہ ڈالنے میں ملوث تھے جبکہ وہ ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث تھے ۔انہوں نے کہا کہ شیخ دانش پر پی ایس اے عائد کیا گیا ۔

شیخ دانش کو بعد ازاں پی ایس اے کے تحت سب جیل کپوارہ منتقل کیا گیا ۔(جی این ایس )

Popular Categories

spot_imgspot_img