سرینگر:پارلیمانی نشست بارہمولہ پر ہونے والی ووٹنگ کے پیش نظر انتظامیہ نے شمالی کشمیر میں اعلیٰ تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کا فیصلہ لیا ہے اور اگلے ایک ہفتے تک یہاں درس وتدریس کا عمل متاثر رہنے کا امکان ہے ۔،
ذرائع نے بتایا کہ عام انتخابات۲۰۱۹کے پیش نظر انتظامیہ نے ڈگری کالج ہند وارہ،ہائر سیکنڈری اسکول ہندوارہ اور ہائر اسکینڈری اسکول لنگیٹ کو بند رکھنے کا فیصلہ لیا ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ اس ضمن میں اے اڈی سی نے ایک حکمنامہ جاری کیا ہے، جس کے تحت مذکورہ تعلیمی ادارے بند رہیں گے ۔ادھر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ایک ایسا ہی آرڈر اے ڈی سی سوپور کی جانب سے بھی جاری کیا گیا کہ ،جسکے تحت سوپور ڈگری کالج ،ہادی پورہ ،ڈنگی وچہ اور عیدی پورہ میں اعلیٰ تعلیمی ادارے پانچ سے گیارہ اپریل تک احسن انتخابی عمل کے پیش نظر بند رہیں گے۔