سرینگر:میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ آئندہ جمعہ کو مرکزی جامع مسجد سرینگر میں ’مجلس توبہ ‘ کااہتما م کیا جائیگا ۔میر واعظ منزل کی جانب سے کئے گئے ایک ٹویٹ کبم گیا ،جس کے ذریعے یہ اطلاع دی گئی کہ پانچ اپریل کو معراج العالم ﷺکے سلسلے میں مرکزی جامع مسجد سرینگر میں میر واعظ کشمیر عمر فاروق کی قیادت میں ’توبہ استغفار مجلس ‘ منعقد ہوگی۔
ٹویٹ میں مزید بتایا گیا ’رجوع الی اللہ اور مغفرت طلب کرنا اللہ عزوجل کی بارگاہ میں نہایت پسندیدہ عمل اور قرب و رحمت خداوندی کا اہم ذریعہ ہے‘ جبکہ عقیدت مندوں سے شرکت کی اپیل کی بھی گئی۔