اتوار, جنوری ۲۶, ۲۰۲۵
-3 C
Srinagar

بارہمولہ ،جموں پارلیمانی نشستوں کےلئے کتنے رائے دہند گان ؟

سرینگر/ جموں وکشمیر میں پارلیمانی انتخابات کے پہلے مرحلے میں11 اپریل کو1308541 ووٹر ان اپنے حق رائے دہی کا استعمال کر کے بارہ مولہ پارلیمانی حلقہ میں اپنے اگلے پارلیمانی نمائندے کا انتخاب عمل میں لائیں گے۔یہ پارلیمانی حلقہ شمالی کشمیر میں3 اضلاع کپواڑہ، بانڈی پورہ اور بارہ مولہ میں15 اسمبلی حلقوں پر محیط ہے۔

چناو¿ کے احسن اور منصفانہ انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے حکام نے1387 مقامات پر1749 پولنگ مراکز قائم کئے ہیں۔رائے دہندگان کی کُل تعداد1308541 میں سے674417 مرد ووٹر،634083 خواتین ووٹر جبکہ41 ووٹر خواجہ سرا کے زمرے میں آتے ہیں۔ کُل ووٹروں میں سے 7953 ووٹرجسمانی طور ناخیز ہیں جبکہ157 ووٹروں کو ووٹر ویری فکیشن اینڈ انفارمیشن پروگرام (وی وی آئی پی )ووٹروں کے زمرے میں رکھا گیا ہے۔

کپواڑہ ضلع میں ووٹروں کی کُل تعداد438285 ہے جن میں225 259 مرد،213016 خواتین ووٹر اور10 ووٹر خواجہ سرا ہیں۔ان ووٹروں میں سے1896 ووٹر جسمانی طور ناخیز افراد کے زمرے میں آتے ہیں جبکہ19 ووٹروں کو وی وی آئی پی کے زمرے میں رکھا گیا ہے۔

ضلع میں484 مقامات پر578 پولنگ مراکز قائم کئے گئے ہیں۔بارہ مولہ ضلع میں ووٹروں کی کُل تعداد636459 ہے جن میں327933 مرد،308512 خواتین ووٹر اور14 ووٹر خواجہ سرا ہیں۔ان ووٹروں میں سے3484 ووٹر جسمانی طور ناخیز افراد کے زمرے میں آتے ہیں جبکہ116 ووٹروں کو وی وی آئی پی کے زمرے میں رکھا گیا ہے۔ ضلع میں692 مقامات پر859 پولنگ مراکز قائم کئے گئے ہیں۔

بانڈی پورہ ضلع میں ووٹروں کی کُل تعداد233797 ہے جن میں121225 مرد،112555 خواتین ووٹر اور17 ووٹر خواجہ سرا ہیں۔ان ووٹروں میں سے2573 ووٹر جسمانی طور ناخیز افراد کے زمرے میں آتے ہیں جبکہ22 ووٹروں کو وی وی آئی پی کے زمرے میں رکھا گیا ہے۔

ضلع میں211 مقامات پر312 پولنگ مراکز قائم کئے گئے ہیں۔اس پارلیمانی حلقے کے کپواڑہ ضلع میں کرناہ، کپواڑہ، لولاب، ہندواڑہ اورلنگیٹ اسمبلی نشستیں آتی ہیں جبکہ بارہ مولہ ضلع اوڑی، رفیع آباد، سوپور، سنگرامہ، بارہ مولہ، گلمرگ اور پٹن اسمبلی نشستوں پر محیط ہے۔ اسی طرح بانڈی پورہ ضلع میں گریز، بانڈی پورہ اور سونہ واری اسمبلی حلقے موجود ہیں۔

جموں پارلیمانی نشست چار اضلاع بشمول جموں ، سانبہ ، پونچھ اور راجوری کے 20 اسمبلی حلقوں پر مشتمل ہے اور اس پارلیمانی نشست کیلئے 11 اپریل کو پہلے مرحلے میں ووٹنگ ہو گی ۔ چیف الیکٹورل افسر کے دفتر سے موصولہ ڈاٹا کے مطابق اس نشست کیلئے ووٹروں کی کُل تعداد 2000485 ہے جس میں مرد ووٹروں کی تعداد 1038497 ، خواتین ووٹروں کی تعداد 961960 اور مخنس ووٹروں کی تعداد 28 ہے ۔

اس میں جسمانی طور معذور افراد کی 2986 اور وی وی آئی پی ( ووٹر ویری فکیشن اینڈ انفارمیشن پروگرام ) ووٹروں کی تعداد 293 ہے ۔ حکام نے انتخابات کے منصفانہ انعقاد کیلئے 1932 مقامات پر 2740 پولنگ مراکز قایم کئے ہیں ۔

سانبہ ضلع جو کہ وجے پور اور سانبہ اسمبلی حلقوں پر مشتمل ہے میں ووٹروں کی کُل تعداد 204388 ہے جس میں 105579 مرد ووٹر ، 98786 خواتین ووٹر اور 5 مخنس ووٹر شامل ہیں ۔ اس میں جسمانی طور ناخیز 754 اور 47 وی وی آئی پی ووٹر شامل ہیں ۔ حکام نے اس ضلع میں 196 مقامات پر 295 پولنگ مراکز قایم کئے ہیں ۔
جموں ضلع جو کہ 11 اسمبلی حلقوں پر مشتمل ہے میں ووٹروں کی کُل تعداد 1068245 ہے جس میں مرد ووٹروں کی تعداد 552577 ، خواتین ووٹروں کی تعداد 515651 اور مخنس ووٹروں کی تعداد 17 ہے اس میں 2693 جسمانی طور ناخیز ووٹر اور 136 وی وی آئی پی ووٹر بھی شامل ہیں ۔ اس ضلع میں 816 مقامات پر 1380 پولنگ مراکز قایم کئے گئے ہیں ۔

اس ضلع میں ووٹروں کی سب سے زیادہ تعداد گاندھی نگر اسمبلی حلقہ میں درج کی گئی ہے جہاں ووٹروں کی کُل تعداد 173284 ہے جس میں 89796 مرد ، 83487 خواتین اور ایک مخنس ووٹر شامل ہے ۔ اس حلقے کیلئے 84 مقامات پر 201 پولنگ مراکز قایم کئے گئے ہیں ۔

ضلع میں ووٹروں کی سب سے کم تعداد جموں ایسٹ اسمبلی حلقہ میں درج کی گئی ہے جہاں 52145 ووٹر ہیں جن میں 26321 مرد اور 25824 خواتین ووٹر شامل ہیں ۔ جموں ضلع کے اسمبلی حلقوں میں نگروٹہ ، گاندھی نگر ، جموں ایسٹ ، جموں ویسٹ ، بشناہ ، آر ایس پورہ ، سوچیت گڑھ ، مڑھ ، رائے پور دومانہ ، اکھنور اور چھمب شامل ہیں ۔

راجوری ضلع چار اسمبلی حلقوں نوشہرہ ، درہال ، راجوری اور کالا کوٹ پر مشتمل ہے ۔ ضلع میں ووٹروں کی کُل تعداد 420515 ہے جس میں مرد ووٹروں کی تعداد 221067 ، خواتین ووٹروں کی تعداد 199443 اور مخنس ووٹروں کی تعداد 5 ہے اس میں جسمانی طور ناخیز 2809 ووٹر اور وی وی آئی پی 27 ووٹر بھی شامل ہیں ۔ ضلع میں 479 جگہوں پر 614 پولنگ سٹیشن قایم کئے گئے ہیں ضلع میں راجوری اسمبلی حلقہ میں سب سے زیادہ ووٹر ہیں جن کی تعداد 121987 ہے ۔

پونچھ ضلع کے تین اسمبلی حلقوں مینڈھر ، سرنکوٹ اور پونچھ حویلی میں اہل ووٹروں کی کُل تعداد 307337 ہے ان میں 159256 مرد ووٹر ، 148080 خواتین ووٹر اور ایک مخنس ووٹر شامل ہیں جبکہ اس تعداد میں 2986 جسمانی طور ناخیز ووٹر اور 83 وی وی آئی پی ووٹر بھی شامل ہیں ۔ ضلع میں 441 جگہوں پر 451 پولنگ مراکز قایم کئے گئے ہیں ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img