کھیت سے 150 کارٹن انگریزی شراب برآمد، ایک گرفتار

کھیت سے 150 کارٹن انگریزی شراب برآمد، ایک گرفتار

حاجی پور، 2 اپریل : بہار میں ویشالی ضلع کے مہوا تھانہ علاقہ کے مہوا گاؤں کے ایک کھیت سے پولیس نے آج 150 کارٹن انگریزی شراب کے ساتھ ایک کاروباری کو گرفتار کیا۔
پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ اطلاع ملی تھی کہ شراب کی کھیپ مہوا گاؤں کے ایک کھیت میں اتاری گئی ہے۔ اسی بنیاد پر پولیس نے چھاپہ مار کر 150 کارٹن سے زیادہ ہریانہ میں تیار انگریزی شراب برآمد کی۔
ذرائع نے بتایا کہ موقع سے ایک شراب کاروباری کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جس سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔
یو این آئی۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.