کشمیر میں ملک دشمن طاقتوں پر پابندیوں کا سلسلہ آگے بھی جاری رہے گا: رام مادھو رام مادھو نے کہا کہ وادی کشمیر میں ملک دشمن طاقتوں، جنگجو تنظیموں اور علیٰحدگی پسند جماعتوں کے خلاف جو پابندیوں کا سلسلہ گزشتہ کچھ مہینوں سے شروع ہوا ہے وہ آگے بھی جاری رہے گا۔

کشمیر میں ملک دشمن طاقتوں پر پابندیوں کا سلسلہ آگے بھی جاری رہے گا: رام مادھو رام مادھو نے کہا کہ وادی کشمیر میں ملک دشمن طاقتوں، جنگجو تنظیموں اور علیٰحدگی پسند جماعتوں کے خلاف جو پابندیوں کا سلسلہ گزشتہ کچھ مہینوں سے شروع ہوا ہے وہ آگے بھی جاری رہے گا۔
بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری رام مادھو نے کہا کہ وادی کشمیر میں ملک دشمن طاقتوں، جنگجو تنظیموں اور علیٰحدگی پسند جماعتوں کے خلاف جو پابندیوں کا سلسلہ گزشتہ کچھ مہینوں سے شروع ہوا ہے وہ آگے بھی جاری رہے گا۔ بدھ کی صبح یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دفعہ 370 اور دفعہ 35 اے کے بارے میں ہمارے اسٹینڈ میں کوئی فرق واقع نہیں ہوگا اور ہم وادی میں پارٹی کی پوزیشن کو مستحکم بنانے کے لئے سرتوڑ کوششیں کررہے ہیں۔

علاقائی جماعتوں نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کو پنچایتی و بلدیاتی انتخابات کا بائیکاٹ کرنے پر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے رام مادھو نے کہا ‘آج جو علاقائی جماعتیں پارلیمانی انتخابات کے لئے اپنے امیدوار کھڑا کررہی ہیں، نے پنچایتی وبلدیاتی انتخابات میں بائیکاٹ کیا تھا اور کہا تھا کہ دفعہ 370 اور دفعہ 35 اے کومودی سرکار سے خطرہ ہے لیکن اب انہیں پارلیمانی انتخابات اچھے لگتےہیں’۔

انہوں نے کہا کہ فاروق عبداللہ اور محبوبہ مفتی کے لئے اب پارلیمانی انتخابات اچھے ہیں اور دفعہ 370 اور دفعہ 35 اے زیادہ بڑا معاملہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ جیسے ہی پارلیمانی چناؤ کا بگل بجا تو یہاں کی علاقائی پارٹیوں کے لیڈروں نے بیانات دینے شروع کئے کسی نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا تو کوئی اپنی پارٹی کے کارکنوں کو مجاہد کہنے لگی، یہ لوگ اپنی نجی مفاد کو دیکھتے ہیں انہیں عوام کی کوئی فکر نہیں ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.