کانگریس صدر راہل گاندھی نے اپنے قافلے کو روک کر حادثے میں زخمی ایک صحافیkکو بدھ کے روز یہاں آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (ایمس) میں داخل کرایا۔ راہل گاندھی کا قافلہ پارٹی کے ایک پروگرام میں شامل ہونے کے بعد جب اپنی رہائش گاہ تغلق روڈ کی جانب بڑھ رہا تھا تبھی ہمایوں روڈ پر ایک صحافی کے دوپهيہ گاڑی کو کسی نے ٹکر مار دی۔
راہل گاندھی نے فوری طور پر اپنا قافلہ ركوايا اور حادثے کے شکار صحافی کو اپنی گاڑی میں بٹھا کر ایمس پہنچایا۔ سوشل میڈیا پر گاندھی کی صحافی کو اسپتال پہنچانے والی ویڈیو خوب نشر ہو رہا ہے۔