سوڈان نے گولان ہائٹس پر امریکی فیصلے کی مذمت کی

سوڈان نے گولان ہائٹس پر امریکی فیصلے کی مذمت کی

خرطوم، 27 مارچ  :  سوڈان نے گولان پہاڑیوں پر اسرائیلی خودمختاری کو تسلیم کرنے کے امریکی انتظامیہ کے فیصلہ کی منگل کو سخت مذمت کی۔
سوڈان کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا’’ وزارت خارجہ امریکی انتظامیہ کے گولان ہائٹس پر اسرائیلی خودمختاری کو تسلیم کرنے کے فیصلے کا سب سے سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہے‘‘۔
وزارت نے کہا کہ یہ فیصلہ بین الاقوامی قانونی حیثیت اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے متعلقہ قراردادوں کی واضح خلاف ورزی ہے۔
اس میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کا اقدام جارحیت کو جائز کرتا ہے اور بین الاقوامی قانون کے اصولوں کو تباہ کر تا ہے۔
وزارت نے مزید کہاکہ یکطرفہ امریکی فیصلے سے شام کے گولان ہائٹس کی قانونی حیثیت نہیں بدلے گی۔
اس نے بین الاقوامی برادری سے امریکہ کے فیصلہ کو مسترد کرنے کی اپیل کی کیونکہ یہ بین الاقوامی قانونی جواز کے لئے ایک اہم چیلنج اور بین الاقوامی امن و سلامتی کے لئے خطرہ ہے۔
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے پیر کو شام کے گولان ہائٹس پر اسرائیلی خودمختاری کو تسلیم کرنےوالے ایک اعلان پر دستخط کئے. اسرائیل نے 1967 میں گولان بلندیوں پر قبضہ کر لیا تھا۔
ژنہوا،

Leave a Reply

Your email address will not be published.