نوراترا تہوار کے دوران جموں میونسپل حدود میں گوشت کی خرید و فرخت پر پابندی ہوگی: جموں میونسپل کارپوریشن

نوراترا تہوار کے دوران جموں میونسپل حدود میں گوشت کی خرید و فرخت پر پابندی ہوگی: جموں میونسپل کارپوریشن

جموں، 9 مارچ :  جموں میونسپل کارپوریشن نے نوراترا تہوار کے دوران میونسپل حدود میں گوشت کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کرنے کے لئے ایک قرار داد پاس کیا ہے۔
جموں میونسپل کارپوریشن کے میئر چندر موہن گپتا نے یو این آئی کو بتایا کہ کارپوریشن نے ایک قرار داد پاس کیا ہے جس کے تحت جموں میونسپل حدود میں 13 اپریل سے شروع ہونے والے نوراترا تہوار کے دوران گوشت کی خرید و فروخت پر پابندی عائد رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ کارپوریشن اس فیصلے پر عمل در آمد کو نوراترا تہوار شروع ہونے کے روز اول سے ہی یقینی بنائے گا۔
جموں میں کارپوریشن کے دو روزہ اجلاس میں اس قرار داد کو کارپوریشن کے 75 کارپوریٹرس نے اتفاق رائے سے پاس کیا ہے۔
بتادیں کہ نوراترا تہوار کے دوران جموں میں واقع شری ماتا ویشنو دیوی مندر اور باوا ولی ماتا مندر کی یاترا کے لئے یاتریوں کو تانتا بندھا رہتا ہے۔
یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.