ٹرین کی زد میں آکر نوجوان کی موت

ٹرین کی زد میں آکر نوجوان کی موت

جون پور ، 8 مارچ : اترپردیش کے ضلع جونپور کے گورآباد شاہ پور علاقے میں لائن پار کرتے وقت مال گاڑی کی زد میں آجانے سے ایک نوجوان کی موت ہوگئی۔
پولیس ذرائع نے آج یہاں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ اتوار کی دیر شام تقریباً ساڑھے سات بجے ضلع کے گور آباد شاہ پور کے علاقے میں بالیماؤ گاؤں کا باشندہ مراری لال کا بیٹا 20 سالہ نوجوان شبھم یادو کھیت سے سرسوں کا ڈھیر لے کر اپنا ہیڈ فون لگائے جونپور-اوڑیہار ریلوے لائن پار کررہا تھا۔ اسی دوران غازی پور کی جانب سے آرہی مال گاڑی کی زد میں آگیا اور موقع پر ہی دم توڑ دیا۔ اس نے بتایا کہ ہیڈ فون کی وجہ سے شبھم کو سنائی نہیں دیا اور مال گاڑی اسے کچلتے ہوئے آگے نکل گئی۔
اس سلسلے میں قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔
یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.