جموں وکشمیر بینک شاخ لال منڈی سرینگر کو آگ ک واردات میں جزوی طور نقصان،ریکارڈ محفوظ

جموں وکشمیر بینک شاخ لال منڈی سرینگر کو آگ ک واردات میں جزوی طور نقصان،ریکارڈ محفوظ

سرینگر/جموں وکشمیر بینک شاخ لال منڈی سرینگر کو بدھ کے روز آگ کی ایک واردات میں جزوی طور پر نقصان پہنچا ۔نامہ نگار کے مطابق ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ بینک شاخ کو پائور سپلائی کرنے والے ٹرانسفار مر سے اچانک آگ کی لپٹیں نمودار ہوئیں جس نے بینک شاخ کی نچلی عمارت کو اپنی زد میں لایا ۔

تاہم اس موقعے پر فائر اینڈ ایمرجنسی عملے کو مطلع کیا گیا ،جسنے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا اور مزید پھیلنے سے بچالیا۔بینک حکام نے بتایا کہ بینک شاخ کو جزوی طور پر نقصان پہنچا جبکہ بینک شاخ کا سارا ریکارڈ محفوظ ہے ۔

ان کا کہناتھا گالباً شارٹ سرکٹ کی وجہ سے بینک شاخ میں آگ نمودار ہوئی جبکہ معاملے کی نسبت مزید تفتیش جاری ہے ۔ادھر پولیس نے معاملے کی نسبت اپنی سطح پر کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.