موسم میں کل سے آئےگی بہتری:محکمہ موسمیات

موسم میں کل سے آئےگی بہتری:محکمہ موسمیات

سرینگ/پیر پنچال کے آرپار  برف وباراں کا سلسلہ بدھوار کو مسلسل تیسرے روز بھی جاری ہے ۔اطلاعات کے مطابق بالائی علاقوں بشمول سیاحتی مقام گلمرگ ،سونہ مرگ اور پہلگام میں تازہ برفباری ہوئی جبکہ میدانوں علاقوں بشمول دارالحکومت سرینگر میں بارشیں ہوئیں جبکہ وقفے وقفے سے یہ سلسلہ تادم تحریر جاری تھا ۔

محکمہ موسمیات نے پہلے ہی تین روزہ برف وباراں کی پیش گوئی کی تھی ۔اس پیش گوئی کے تحت پیرپنچال کے بالائی علاقوں میں ڈیڑھ فٹ تک بر فباری ہوئی جبکہ میدانوں علاقوں میں موسلادھار بارشیں ہوئیں ۔

شمالی وجنوبی کشمیر کے درجنوں دور دراز اور پہاڑی وسرحدی علاقوں کی رابطہ سڑکیں بند ہیں ،جسکی وجہ سے سفر دشوار ترین ہوگیا ۔ادھر سرینگر ۔لہیہ شاہراہ ،تاریخی مغل روڑ اور بانڈی پورہ ۔گریز روڑ بھی ہنوز بند ہے ۔

تازہ برف وباراں کے نتیجے میں وادی کشمیر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوا جبکہ لوگوں نے سردی سے محفوظ رہنے کے لئے گرم ملبوسات زیب تن کرنے کے علاوہ روایتی وجدید گرمی کے آلات کا استعمال کرنا شروع کردیا ۔

سرینگر میں رات کا درجہ حرارت 6۔0ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا ۔محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ جمعرات کو چند ایک مقامات پر بارش وہلکی باری ہونے کا امکان ہے ،تاہم مجموعی طور پر کل سے موسم میں بہتری آنے کا قوی امکان ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.