سانبہ میں تاریخی جکھ تالاب کی حالت انتہائی ناگفتہ بہ

سانبہ میں تاریخی جکھ تالاب کی حالت انتہائی ناگفتہ بہ

ایشین میل نیوز ڈیسک

جموں،:: جموں۔ پٹھان کوٹ قومی شاہراہ پر ضلع سانبہ میں واقع تاریخی اور مذہبی اہمیت کا حامل تاریخی جکھ تالاب انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث نابودی کے دہانے پر ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ جکھ تالاب مذہبی اہمیت کا حامل ہے لیکن بدقسمتی کی بات یہ ہے کہ انتظامیہ اس تاریخی جگہ کی طرف کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے۔

مقامی لوگوں نے بتایا کہ جکھ تالاب وہ جگہ ہے جہاں پانڈوؤں کے بڑے بھائی یودشترا کو بنواس کے دوران یکشا پرشنا کے سامنے ایک آزمائش سے گذرنا پڑا تھا۔

یاد رہے کہ یکشا پرشنا مہابھارت میں یودشترا اور یکشا کے درمیان ایک پہیلی مقابلے پر مبنی ایک کہانی ہے۔تالاب کا دورہ کرنے والے یو این آئی کے ایک نمائندے نے بتایا کہ جکھ تالاب کے گرد و پیش کی حالت انتہائی خستہ حال ہے، تالاب کا پانی جو مستقبل قریب میں کافی صاف وشفاف ہوتا تھا، کافی گندہ ہوگیا ہے اور تالاب کی مچھلیاں مر گئی ہیں۔

واضح رہے کہ سال گزشتہ بھی جکھ تالاب میں سینکڑوں مچھلیاں مرگئیں اور متعلقہ محکمہ نے اس کی طرف کوئی توجہ نہیں دی۔
جکھ اور ملحقہ علاقوں کے لوگوں نے الزام لگایا کہ تالاب میں گندہ پانی مچھلیوں کے موت کا باعث بن رہا ہے لیکن ہماری بارہا اپیلوں کے باوجود متعلقہ محکمہ کے کسی بھی عہدیدار نے کوئی توجہ نہیں دی۔

ایک مقامی باشندہ تنیترا سنگھ نے بتایا کہ ہم نے چندہ جمع کرکے ادویات لائیں اور تالاب میں ڈالی تاکہ رہی سہی مچھلیوں کو بچایا جاسکے۔

یواین آئی

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.