جموں، 21 نومبر: جموں ضلع میں بین الاقوامی سرحد کے قریب ہفتہ کی صبح بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے ایک پاکستانی شہری کو حراست میں لے لیا۔ذرائع کے مطابق بی ایس ایف کے چوکس اہلکاروں نے صبح کے وقت جموں کے سرحدی علاقے میں ایک بارڈر پوسٹ کے قریب مذکورہ شخص کو بھارتی حدود میں داخل ہونے کے بعد پکڑ لیا۔
گرفتاری کے فوراً بعد اسے مزید پوچھ گچھ کے لیے سیکورٹی فورسز کی تحویل میں منتقل کر دیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ حراست میں لیے گئے شخص کی شناخت تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ اس کے بھارتی حدود میں داخل ہونے کے مقصد اور حالات کا پتہ لگانے کے لیے متعلقہ ایجنسیاں اس سے پوچھ گچھ کر رہی ہیں۔تاکہ سرحد عبور کرنے کے پیچھے کی وجہ معلوم کی جا سکے۔





