ہفتہ, نومبر 21, 2026
15.7 C
Srinagar

ڈی جی پی پربھات نے جاری آپریشنز کا جائزہ لیا، سکیورٹی صورتحال کا بھی لیا گیا جائزہ

جموں، 21 نومبر: ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) نلین پربھات نے ہفتہ کے روز پولیس کے سینئر افسران کے ساتھ ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کی، جس میں جاری آپریشنز کی پیش رفت اور جموں و کشمیر میں موجودہ سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

زونل پولیس ہیڈ کواٹرز جموں میں یہ اجلاس لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی جانب سے منعقدہ جائزہ اجلاس اور جاری کردہ ہدایات کے تسلسل میں منعقد کیا گیا۔

اجلاس میں ایس ڈی جی کوآرڈینیشن، انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) ریلوے، آئی جی پی سکیورٹی اور آئی جی پی جموں زون نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران ڈی جی پی نے جاری آپریشنز کی پیش رفت کا جائزہ لیا اور لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل درآمد کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پر آپریشنل رابطہ کاری کو مزید مضبوط بنانے اور سکیورٹی انتظامات کو بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دی گئی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img