منگل, نومبر 10, 2026
16.7 C
Srinagar

 صورہ سرینگر میں گاڑی کی ٹکر سے زخمی اسکوٹی سوار دم توڑ گیا، دو دیگر زخمی

سری نگر، 10 نومبر: سری نگر کے صورہ علاقے میں احمد نگر کے قریب پیر کی دیر شام ایک گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہونے والا 27 سالہ اسکوٹی سوار منگل کی صبح زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

ایک عہدیدار نے بتایا کہ پیر کے روز صورہ کے عمرہیر علاقے میں ایک گاڑی نے اسکوٹی کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں اس پر سوار کم از کم تین افراد زخمی ہوگئے۔

انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو علاج کے لیے سری نگر کے ایک اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان میں سے ایک نے منگل کی صبح زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا، جبکہ دیگر دو زخمیوں کا علاج جاری ہے۔

متوفی کی شناخت بشیر احمد خان ولد غلام نبی خان ساکن کھیتنگن، بارہمولہ کے طور پر ہوئی ہے۔ جبکہ زخمیوں کی شناخت منظور احمد خان اور معراج الدین وانی ساکنان شیری، بارہمولہ کے طور پر کی گئی ہے۔

دریں اثنا، حکام نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img