ہفتہ, جولائی 18, 2026
23.8 C
Srinagar

حدبندی صرف بی جے پی اور اس کے اتحادیوں کے فائدے کے لیے کی گئی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

بی جے پی پر سیاسی جوڑ توڑ کا الزام، حکومت سازی سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلوں کا حوالہ

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جمعہ کے روز الزام عائد کیا کہ جموں و کشمیر میں حدبندی کی مشق صرف بی جے پی اور اس کے اتحادیوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے کی گئی۔

عمر عبداللہ نے سرینگر میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئےک کہا :“ہم نے ان کی حدبندی کی وجہ سے نقصان اٹھایا ہے، اور ہمیں معلوم ہے کہ حدبندی کیسے کی گئی۔ یہ صرف بی جے پی اور اس کے اتحادیوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے کی گئی تھی۔ اب دیکھتے ہیں آگے کیا ہوتا ہے۔”

انہوں نے کہا کہ اس طرح کی پیش رفت بی جے پی کے سیاسی عزائم کو بے نقاب کرتی ہے۔انہوں نے کہا۔:“اسی طرح بی جے پی کے ارادے واضح ہو جاتے ہیں۔”۔دیگر ریاستوں میں سیاسی پیش رفت کا حوالہ دیتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا:“ایکناتھ شنڈے اس لیے الگ ہوئے کیونکہ بی جے پی نے ان کی مدد کی۔”

انہوں نے مزید کہا کہ یہ بات واضح ہے کہ قائد حزب اختلاف (ایل او پی) جموں و کشمیر میں اقتدار سنبھالنے کے لیے بے چین ہیں۔انہوں نے کہا:“یہ ظاہر ہے کہ ایل او پی جموں و کشمیر میں وزیر اعلیٰ کی کرسی سنبھالنے کے لیے بے تاب ہیں۔انہوں نے کہا۔ میں صرف ایل او پی سے یہی کہنا چاہوں گا۔”

عمر عبداللہ نے واضح کیا کہ نیشنل کانفرنس میں کسی قسم کی اندرونی پھوٹ نہیں ہے۔انہوں نے کہا۔:“نیشنل کانفرنس میں کوئی ایکناتھ شندے نہیں ہے۔ پارٹی کے تمام اراکین اسمبلی نیشنل کانفرنس کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں،”

نہوں نے کہا کہ ریاستی درجے کی عدم بحالی کے باعث کابینہ میں توسیع تاخیر کا شکار ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا۔
“کابینہ میں توسیع اس لیے تاخیر کا شکار ہے کیونکہ جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ واپس نہیں دیا گیا۔ یہ خوف کی وجہ سے نہیں رکی،”

وزیر اعلیٰ نے الزام لگایا کہ جب تک بی جے پی حکومت نہیں بناتی، جموں و کشمیر کو نہ صحیح طریقے سے چلنے دیا جائے گا اور نہ ہی ریاستی درجہ بحال کیا جائے گا۔

“اسی لیے میں بار بار کہتا ہوں کہ ایل او پی اپنے بیانات کے ذریعے ثابت کرتے ہیں کہ جب تک بی جے پی حکومت نہیں بناتی، وہ ہمیں صحیح طریقے سے کام نہیں کرنے دیں گے اور نہ ہی جموں و کشمیر کو ریاستی درجہ واپس کریں گے،”

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ریاستی درجے کے گرد گھومنے والے سیاسی بیانیے کو سمجھیں اور اپوزیشن پر “بلیک میل کی سیاست” کرنے کا الزام لگایا۔

انہوں نے کہا:“جموں و کشمیر کے عوام، خاص طور پر وہ لوگ جنہوں نے گزشتہ انتخابات میں بی جے پی کو ووٹ دیا، انہیں یاد رکھنا چاہیے کہ ایل او پی اور ان کی جماعت بلیک میل کی سیاست کرتے ہیں۔”

انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کو “ریاستی درجے کے نام پر دھمکایا جا رہا ہے۔”آئینی دفعات اور سپریم کورٹ کے فیصلوں کا حوالہ دیتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ انتخابات کے بعد سب سے بڑی جماعت کو حکومت بنانے کی دعوت دی جانی چاہیے اور اسمبلی میں اکثریت ثابت کرنے کا موقع دیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا:“اگر ہم سپریم کورٹ کے فیصلوں کو دیکھیں تو ایسے حالات میں صدر راج نہیں ہونا چاہیے۔ کئی معاملات میں سپریم کورٹ واضح طور پر کہہ چکی ہے کہ انتخابات کے بعد سب سے بڑی جماعت کو حکومت بنانے کی دعوت دی جانی چاہیے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ ایسی جماعتوں کو اسمبلی میں اپنی اکثریت ثابت کرنے کا موقع دیا جانا چاہیے۔سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کی 13 روزہ حکومت کا حوالہ دیتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ آئینی طریقہ کار پر ہمیشہ عمل ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا:“ایسا ہی اس وقت ہوا تھا جب مسٹر واجپائی نے 13 روزہ حکومت بنائی تھی۔ صدرِ ہند نے ان کے اعداد و شمار ثابت کرنے کا انتظار کیے بغیر انہیں حکومت بنانے کی دعوت دی تھی، اور 13 روزہ حکومت قائم ہوئی تھی۔”

انہوں نے مزید کہا کہ واجپائی نے بعد میں اکثریت حاصل نہ ہونے پر استعفیٰ دے دیا تھا۔عمر عبداللہ نے کہا۔“جب مسٹر واجپائی کے پاس مطلوبہ تعداد نہیں تھی تو انہوں نے استعفیٰ دے دیا۔”

انہوں نے مزید کہا:“جمہوری عمل کو روکنے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔”انہوں نے کہا کہ جس بھی رہنما کو حکومت بنانے کی دعوت دی جائے، اسے اسمبلی میں اکثریت ثابت کرنے کا موقع دیا جانا چاہیے، اور اگر وہ ایسا نہ کر سکے تو اسے استعفیٰ دے دینا چاہیے۔ —(کے این او)

Popular Categories

spot_imgspot_img