جمعرات, جنوری ۲۹, ۲۰۲۶
1.3 C
Srinagar

جموں میں منشیات فروش گرفتار، گانجہ ضبط: پولیس

جموں: جموں پولیس نے منشیات کے خلاف جاری کارروائیوں میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے گانجا جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ ایک پولیس پارٹی نے سب ضلع اسپتال جگتی کالونی کے نزدیک ایک اسکوٹی زیر رجسٹریشن نمبرجے کے 02 ڈی جے – 3172 کو روکا جو مائیگرنٹ کالونی جگتی کی طرف جا رہی تھی۔
انہوں نے کہا کہ پولیس کو دیکھ کر اسکوٹی سوار نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم اس کوپکڑ لیا گیا۔
ان کا کہنا ہے کہ تلاشی کے دوران اسکوٹی سے تقریباً 322 گرام گانجہ جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا گیا۔
ملزم کی شناخت وشال کول ولد ستیش کول ساکن جگتی مائیگرنٹ کالونی نگروٹہ جموں کے طور پر ہوئی ہے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ بر آمد شدہ ممنوعہ مواد کو مجسٹریٹ کی موجودگی میں تحت قوانین ضبط کیا گیا اور منشیات فروش کو گرفتار کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن نگروٹہ میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے متعلقہ دفعات کے تحت زیر ایف آئی آر نمبر 23/2026 ایک مقدمہ درج کیا گیا اور مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img