سری نگر: عوامی نظم و ضبط کو بر قرار رکھنے اور غیر قانونی قمار بازی کی سرگرمیوں کے خلاف مہم کے تحت پلوامہ پولیس نے مورن علاقے میں ایک عوامی مقام سے قمار بازی میں ملوث دو افرد کو گرفتار کیا۔
ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ قمار بازی کی سرگرمیوں سے متعلق مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر پولیس اسٹیشن پلوامہ کی ایک ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے موقع پر چھاپہ مارا۔
انہوں نے کہا کہ اس چھاپہ مار کارروائی کے دوران 52 تاش کے پتے اور دائو پر لگی 9 ہزار روپیوں کی رقم بر آمد کرکے ضبط کر لی گئی اور موقع سے دو ملزموں کو گرفتار کیا گیا۔
گرفتار شدگان کی شناخت محمد سلیم شیخ ولد غلام نبی شیخ ساکن مورن اور امتیاز احمد گنائی ولد محمد شفیع گنائی ساکن مورن کے بطور کی گئی۔پولیس ترجمان نے بتایا کہ چار دیگر افراد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن پلوامہ میں متعلقہ ایکٹ کے تحت ایک ایف آئی آر زیر نمبر 13/2026 درج کیا گیا ار مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔




