سری نگر: جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے مہاراشٹرا کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کے بدھ کی صبح طیارہ حادثے میں موت پر گہرے صدمے کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ مہارشٹرا کے نائب وزیر اعلیٰ اور نیشلسٹ کانگریس پارٹی کے لیڈر اجیت پوار کا بدھ کی صبح بارامتی ہوائی اڈے پر طیارہ حادثے میں انتقال ہوگیا۔
منوج سنہا نے اس واقعے پر صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اجیت پوار جی ایک نہات محترم رہنما تھے جو عوامی فلاح و بہبود کے لئے پر عزم رہے اور جنہوں نے مہارشٹرا کی ممتاز انداز میں خدمت کی۔
انہوں نے ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا کہ ’’مجھے اجیت پوار جی کے اچانک انتقال کی خبر سن کر شدید صدمہ اور گہرا رنج ہوا۔‘‘
انہوں نے کہا کہ ’وہ ایک نہات محترم رہنما تھے جو عوامی فلاح و بہبود کے لئے پر عزم رہے اور جنہوں نے مہارشٹرا کی ممتماز انداز میں خدمت کی۔‘لیفٹیننٹ گورنر نے ان کے اہل خانہ اور چاہنے والوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے اجیت پوار کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک قابل ایڈمنسٹریٹر اور ایک کامیاب سیاسی منتظم تھے جن کی کمی شدت سے محسوس کی جائے گی۔
انہوں نے ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا ’اجیت پوار صاحب کے بے وقت انتقال کے بارے میں سن کر صدمہ ہوا۔ میں اجیت دا کو بمبئی میں اپنے کالج کے دنوں سے جانتا ہوں جب میں شرد پوار صاحب اور ان کے خاندان کے ساتھ ورشا میں مقیم تھا‘۔انہوں نے کہا کہ ’اجیت دا ایک قابل منتظم اور اعلیٰ درجے کے سیاسی منتظم تھے جن کی کمی شدت سے محسوس کی جائے گی۔‘
عمر عبداللہ نے کہا کہ ’میں اپنے والد کے ساتھ مل کر شرد پوار صاحب، سپریا اور پورے خاندان کے ساتھ دلی تعزیت کرتا ہوں۔‘





