بدھ, جنوری ۲۸, ۲۰۲۶
0.4 C
Srinagar

سری نگر ہوائی اڈے پر فلائٹ آپریشن بحال

سری نگر: نا موافق موسمی صورتحال اور برف باری کی وجہ سے تمام پروازیں منسوخ رہنے کے ایک دن بعد بدھ کو سری نگر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر آنے اور جانے والی پروازیں دوبارہ شروع ہوئیں۔

حکام نے بدھ کی صبح بتایا کہ سری نگر ہوائی اڈے پر آنے اور جانے والی پروازیں بحال ہوئیں۔

قبل ازیں سری نگر ائیر پورٹ حکام نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا’موسمی حالات میں بہتری کے بعد رن وے، ٹیکسی وے اور اپیرن کو صاف کر دیا گیا اور اب یہ آپریشن کے لئے تیار ہے تاہم دھند/گرد آلود فضا کے باعث فی الوقت حد نگاہ کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایئر لائنز اور ایئر پورٹ حکام صورتحال پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہیں اور پروازوں کی بحالی جلد متوقع ہے۔

پوسٹ میں کہا گیا کہ ابتدائی مرحلے میں آپریشن کے دوران تاخیر کا امکان ہے۔

حکام نے مسافروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ تازہ ترین معلومات کے لئے اپنی متعلقہ ایئر لائنز سے رابطے میں رہین اور سرکاری ذرائع ابلاغ/ اعلانات پر عمل کریں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img