سری نگر،: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے تاپر پٹن علاقے میں منگل کی صبح سکیورٹی فورسز نے سری نگر – بارہمولہ قومی شاہراہ پر ایک مشتبہ شے، جو ممکنہ طور پر ایک ای ڈی تھی، کو بر آمد کرکے اس کو بغیر کوئی نقصان پہنچائے ناکارہ بنا دیا۔
حکام نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے معمول کی چیکنگ کے دوران منگل کی صبح تاپر پٹن علاقے میں سڑک کے کنارے ایک مشتبہ شے دیکھی۔
انہوں نے کہا کہ اس کو دیکھنے کے بعد پولیس اور دیگر سکیورٹی ایجنسیاں جائے موقع پر پہنچ گئیں اور لوگوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے علاقے کو سیل کر دیا گیا۔
ان کا کہنا ہے کہ اس کے بعد بم ناکارہ بنانے والی ایک ٹیم کو طلب کیا گیا جنہوں نے اس شے کو بغیر کوئی نقصان پہنچائے ناکارہ بنا دیا۔
حکام نے بتایا کہ بعد ازاں علاقے کو محفوظ قرار دیا گیا اور لوگوں کو معمول کے مطابق سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت دی گئی۔





