پیر, دسمبر ۱, ۲۰۲۵
12.7 C
Srinagar

پلوامہ میں دو منشیات فروش گرفتار، بڑی مقدار میں برئون شوگر جیسا مواد بر آمد: پولیس

سری نگر: منشیات کے خلاف ایک بڑی کارروائی میں پلوامہ پولیس نے دو منشیات فروشوں کو گرفتارکرکے بڑی مقدار میں بروئن شوگر جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا۔

ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نارکو – ٹیرر سپلائی چین کے خلاف ایک بڑی کارروائی میں پلوامہ پولیس نے دو منشیات اسملگروں کو گرفتار کرکے 1 کلو 130 گرام برئون شوگر جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی ایک معمول کی چیکنگ کے دوران عمل میں لائی گئی۔

ان کا کہنا ہے کہ پولیس پوسٹ رہمو کی ایک پارٹی نے رہمو پل پر ناکہ چیکنگ کے دوران ایک مشکوک ٹاٹا موبائل گاڑی زیر رجسٹریشن نمبرJK09D – 7662 کو روکا۔پولیس ترجمان نے بتایا کہ ناکہ پارٹی کی مستعدی اور پیشہ ورانہ کارروائی کے نتیجے میں گاڑی میں سوار دونوں افراد کو حراست میں لیا گیا جن کی شناخت منیر احمد شیخ ولد عبدالحمید شیخ ساکن حاجی ترا کرنا اور توفیق احمد شیخ ولد محمد رفیق شیخ ساکن حاجی ترا کرنا کے طور پر ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گاڑی کی مکمل تلاشی کے دوران پولیس نے 1 کلو 130 گرام برئون شوگر جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا جس سے ضلع میں ایک بڑے منشیات نیٹ ورک کی کوشش ناکام بن گئی۔ان کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن راج پورہ میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت زیر ایف آئی آر نمبر 124/2025 ایک مقدمہ درج کیا گیا اور مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img