شوپیان: جموں و کشمیر پولیس نے شوپیاں میں سوشل میڈیا پر زیر ِ گردش حساس مواد کا نوٹس لیتے ہوئے کارروائی شروع کر دی ہے۔ پولیس کے مطابق ایک فیس بک پیج “وائس آف ہیومینٹی” پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں کی گئی تقریر میں علیحدگی پسند رجحانات کو فروغ دینے اور امن و عامہ کو متاثر کرنے کی کوشش کی گئی۔
پولیس نے اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر 109/2025 تھانہ زینہ پورہ میں درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔
جموں و کشمیر پولیس نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے تمام ضروری قانونی اقدامات کیے جائیں گے، اور جو عناصر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو اشتعال انگیزی یا نفرت پھیلانے کے لیے استعمال کریں گے، ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔




