جمعہ, اکتوبر ۳۱, ۲۰۲۵
13.8 C
Srinagar

کمیٹی عارضی ملازمین کی مستقلی سے متعلق تمام معاملات کا جائزہ لے رہی ہے:حکومت

سری نگر: جموں و کشمیر حکومت نے جمعہ کو کہا کہ چیف سکریٹری کی سربراہی میں تشکیل دی گئی کمیٹی فی الحال تمام محکموں میں روزانہ اجرت، کنٹریکٹ، کنسولیڈیٹڈ، ایچ ڈی ایف، این وائی سی اور ایڈہاک ورکرز کو مستقل کرنے سے متعلق تمام معاملات کا جائزہ لے رہی ہے۔

huiرکن اسمبلی طارق قرہ کی طرف سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں حکومت نے کہا کہ 19 مارچ 2025 کے گورنمنٹ آرڈر نمبر 384-JK (GAD) 2025 کے ذریعے تشکیل دی گئی کمیٹی کو ریگولرائزیشن کے انتظامی، قانونی اور مالیاتی پہلوؤں کا جامع جائزہ لینے کا کام سونپا گیا ہے۔

انہوں نے کہا: ‘ کمیٹی اس معاملے پر تفصیلی غور کر رہی ہے، حکومت موجودہ قواعد، طریقہ کار اور مالیاتی احتیاط کے مطابق کمیٹی کی سفارشات پر عمل درآمد کے بارے میں مناسب فیصلہ کرے گی’۔

جواب میں مزید کہا گیا ہے کہ کمیٹی مرکزی حکومت کی طرف سے جاری کردہ رہنما خطوط اور متعلقہ عدالتی فیصلوں کا جائزہ لے رہی ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ اختیار کیا گیا کوئی بھی طریقہ قانونی اور مالی طور پر پائیدار رہے۔
حکومت کا کہنا ہے: ‘کمیٹی تمام محکموں کے ڈیٹا کی تصدیق بھی کر رہی ہے جس میں نوکری جوائن کرنے کی تاریخ، فرائض کی نوعیت اور ڈپلیکیٹ یا جعلی اندراجات وغیرہ شامل ہیں’۔

انہوں نے کہا کہ عارضی ملازمین کی مستقلی کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ کمیٹی کے جائزہ لینے اور حکومت کو اپنی سفارشات پیش کرنے کے بعد لیا جائے گا۔

Popular Categories

spot_imgspot_img