جمعہ, اکتوبر ۲۴, ۲۰۲۵
21.4 C
Srinagar

ہم جموں وکشمیر کے وسیع تر مفاد میں نیشنل کانفرنس کو ووٹ دیں گے: وحید پرہ

سری نگر: پی ڈی پی لیڈر اور رکن اسمبلی وحید پرہ کا کہنا کے کہ ان کی پارٹی نے جموں وکشمیر کے وسیع تر مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے راجیہ سبھا انتخابات میں نیشنل کانفرنس کے حق میں ووٹ دینے کا فیصلہ لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم پارٹی صدر محبوبہ مفتی کی ہدایت پر نیشنل کانفرنس کے حق میں ووٹ ڈالیں گے۔موصوف لیڈر نے ان باتوں کا اظہار جمعہ کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: ‘جموں وکشمیر کے وسیع تر مفادات کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم نے راجیہ سبھا انتخابات میں نیشنل کانفرنس کو ووٹ ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے اور محبوبہ مفتی نے نیشنل کانفرنس سے اراضی بل اور عارضی ملازموں کے مسئلے کے حل کا بھی مطالبہ کیا ہے’۔

ان کا کہنا تھا: ‘ہم محبوبہ مفتی کی ہدایت پر آج نیشنل کانفرنس کو ووٹ ڈالیں گے’۔وقف قرار داد کے بارے میں پوچھے جانے پر رکن اسمبلی نے کہا: ‘ہم چاہتے ہیں کہ جو ہماری مساجد ہیں یا زیارت گاہیں ہیں ان کی رہنمائی ہمارے مذہنی رہنما ہی کریں نہ کہ سیاسی لوگ’۔

انہوں نے کہا: ‘یہ ہمارے مولوی صاحبان کا ہی حق ہے چاہئے وہ مولانا داودی صاحب ہیں، مولانا حامی صاحب، ہیں، میر واعظ صاحب ہیں، یہ ان ہی کا حق ہے’۔ان کا کہنا تھا: ‘ہم بی جے پی کی وقف ترمیمی بل کی مخالفت کرتے ہیں’۔

 

Popular Categories

spot_imgspot_img