جمعرات, اکتوبر ۲۳, ۲۰۲۵
17.8 C
Srinagar

کشمیر سردیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے مکمل طور پر تیار: انشول گرگ

سری نگر: صوبائی کمشنر کشمیر انشول گرگ کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے کشمیر میں سردیوں کے موسم کے دوران ہموار بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے بہتر انتظامات کیے ہیں۔
انہوں نے جمعرات کو میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا: ‘ موسم سرما کی تیاریوں کے حصے کے طور پر بجلی کا شعبہ حکومت کے لیے ایک اہم توجہ کا مرکز بنا رہتا ہے اور متعلقہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے جموں وکشمیر اور ریاستی دونوں سطحوں پر وسیع جائزے کیے گئے ہیں’۔
ان کا کہنا تھا: ‘ موسم سرما کی تیاری کے لحاظ سے ہمارے لیے بجلی کی فراہمی ایک بہت اہم توجہ کا مرکز ہے اور ضلع سطح پر اس کے جائزے لئے جا رہے ہیں’۔
ریاستی کمشنر نے کہا کہ نظام کو بہتر بنانے کے لیے کئی اقدامات کیے گئے ہیں جن میں ٹرانسمیشن لائنوں کے ساتھ شاخوں کی کٹائی، بجلی کی لائنوں کی مضبوطی، بفر اسٹاک کو بڑھانا اور ٹرانسفارمرز کی بروقت تبدیلی شامل ہیں۔
انہوں نے کہا: ‘ان تمام امور پر تفصیلی بات چیت اور جائزے ہوئے ہیں اور ضلع مجسٹریٹ بھی اپنے متعلقہ اضلاع میں بجلی کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں’۔
ان کا کہنا تھا: ‘ڈویژن سے لے کر منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف انجینئر تک ہر سطح پر ٹھوس انتظامات کیے گئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا: ‘مجھے یقین ہے کہ اس موسم سرما میں بجلی کے بہترین انتظامات ہوں گے، اور ہم کوشش کریں گے کہ کسی بھی خرابی کو کم سے کم وقت میں دور کیا جائے’۔

Popular Categories

spot_imgspot_img